شیطان کے چیلے — Page 544
540 بن محمد السراج کو اپنی خالہ حتان بنت محمد زوجہ ولید بن مصطفیٰ اور اس کے تین بچوں خالد ،خلود ہمرا کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔“ اسی طرح روزانہ کے اخبار ” مسلمانوں کے انتہائی گھناؤنے جرائم کی خوفناک خبروں سے کالے ہوئے ہوتے ہیں۔ان سب سے بچتے ہوئے ہم صرف یہ عرض کرنا چاہتے ہیں کہ اگر راشد علی کے اصول اور منطق کے آئینہ میں دیکھا جائے تو ان ” پکے مسلمانوں کی کرتوتوں کے داغ اسلام کے حسین چہرہ پر لگتے ہیں۔لیکن ایسا نہیں ہے۔خدا کی قسم ہرگز ایسا نہیں ہے۔اسلام تو بہت ہی حسین اور پیارا ہے،صرف فتیح اور بدنماوہ بدنصیب ہے جو بد عمل کرتا ہے۔اور راشد علی اپنے قول میں ، اپنے اصول میں، اپنی منطق میں اور جماعت احمدیہ پر الزامات میں پرلے درجہ کا کذاب واشتر ہے۔ہماری اس سے عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ جماعت احمدیہ کے بغض میں جو چاہتا ہے کرے لیکن اپنے جھوٹے اصولوں سے اسلام کے دلکش اور حسین چہرہ کو داغدار نہ کرے۔(3) را شد علی اور اس کے پیر کا ایک اندھا افتراء را شد علی اور اس کے پیر نے ایک اندھا جھوٹ یہ بھی پیش کیا ہے کہ نیویارک کی تجارتی برادری کے یہودی صدر نے مرزا طاہر احمد کو جدید طرز کا پرنٹنگ پریس تحفہ پیش کیا ! آخر کیوں؟ ( بے لگام کتاب) اس پر ہمارا جواب یہی ہے کہ ” لعنة الله على الكاذبين“ را شد علی اور اس کا پیر اگر اپنے پر نازل ہونے والے شیطان سے یہ بھی پتہ کر کے بتا دیتے کہ کس تجارتی برادری کے کس یہودی صدر نے حضرت امام جماعت احمدیہ کی کس برتھ ڈے پر کس ملک میں کس قسم کئے جدید طرز کے پرنٹنگ پریس“ کا تحفہ پیش کیا تھا ؟ تو اس سے تاریخ کذب وافتراء میں ایک اور نئے