شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 32 of 670

شیطان کے چیلے — Page 32

32 32 گے۔اس پر وہ بادل کو حکم دے گا کہ وہ ان پر بارش برسائے اور زمین کو کہے گا کہ وہ ان کی فصلیں اگائے اور ان کے کھلے چرنے والے جانور جب شام کو گھر لوٹیں گے تو ان کی کو ہا نہیں اونچی اور کھیر یاں دودھ سے بھری ہوئی ہوں گی اور ان کی کوکھیں خوب بھری اور تنی نظر آئیں گی۔پھر دجال کچھ اور لوگوں کے پاس جائے گا اور انہیں اپنی طرف بلائے گا لیکن وہ اس کی دعوت کو ر ڈ کر دیں گے اور اس کا کہا نہیں مانیں گے۔دجال ان سے ناراض ہو کر واپس لوٹے گا تو وہ سخت قحط کی مصیبت سے دو چار ہو جائیں گے اور ان کے پاس کچھ نہیں رہے گا۔ادھر د قبال ویران مقامات سے گزرے گا تو ان سے کہے گا۔اے ویرانو! اپنے خزانے اُگل دو۔تب ان جگہوں کے خزانے اس طرح اس کے پیچھے بھاگیں گے جس طرح شہد کی مکھیاں اپنی ملکہ کے پیچھے اُڑتی ہیں۔پھر وہ ایک جوان رعنا کو بلائے گا اور اسے تلوار سے دوٹکڑے کر دے گا۔اور ان دونوں ٹکڑوں کو علیحدہ علیحدہ رکھ کر ان کو آواز دے گا تو وہ ٹکڑے تیزی سے آکر آپس میں جڑ جائیں گے اور وہ نوجوان ہنستا ہوا شاداں و فرحاں دجال کے سامنے آکھڑا ہوگا۔دجال اسی قسم کے شعبدے دکھا رہا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اسی اثناء میں نبی اللہ صیح ابن مریم کو مبعوث فرمائے گا۔۔۔۔وہ دجال کی تلاش میں نکلیں گے اور اسے باب لد پر جالیں مسلم کتاب الفتن باب ذكر الدجال۔۔۔) گے۔دقبال کے ظہور ، اس کی تفصیلات اور علامات کی حقیقت جاننے کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے ہم دجال کے لفظ پر غور کریں کہ عربی زبان میں اس کے کیا معنی ہیں۔چنانچہ عربی زبان میں دجال کا لفظ چھ مفہوم پر مشتمل ہے۔: اوّل:۔دجال کے معنے کذاب یعنی سخت جھوٹے کے ہیں۔دوسرے :۔دجال کے معنے ڈھانپ لینے والے کے ہیں کیونکہ عربی میں کہتے ہیں دَجَلَ البَعِير یعنی اس نے اونٹ کے جسم پر ھناء کومل دیا ایسے طور پر کہ کوئی جگہ خالی نہ رہی۔چنانچہ عربی لغت ” تاج العروس“ میں لکھا ہے کہ دجال اسی سے نکلا ہے لِأَنَّهُ يَعُمُّ الْأَرْضَ كَمَا أَنَّ الْهَنَاءَ يَعُمُّ الْجَسَدَ کیونکہ وہ زمین کو ڈھانپ لے گا جس طرح ھناء سارے بدن کو ڈھانک لیتی ہے۔تیسرے۔دجال کے معنی زمین میں سیر و سیاحت کرنے والے ہیں چنا نچہ کہتے ہیں دَجَلَ الرَّجُلُ إِذَا قَطَعَ نَوَاحِى الْأَرْضِ سَيْراً یعنی دَجَلَ الرَّجُلُ اس وقت استعمال کرتے ہیں جب کسی نے تمام روئے زمین کو