شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 31 of 670

شیطان کے چیلے — Page 31

31 دے گا اپنے خزانے باہر نکال تو اس کے خزانے باہر نکل کر اس کے پیچھے ہو لیں گے اور ایک روایت میں ہے کہ درقبال لوگوں سے کہے گا کہ دیکھو اگر میں اس شخص کو قتل کر دوں اور پھر زندہ کر دوں۔تو کیا تم میرے امر میں شک کرو گے لوگ کہیں گے نہیں پھر وہ اسے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا اور ایک روایت میں ہے کہ اس کے ساتھ ایک پہاڑ روٹیوں کا ہوگا اور نہر پانی کی ہوگی اور ایک روایت میں ہے کہ دجال ایک سفیدا گدھے پر ظاہر ہوگا اور وہ گدھا ایسا ہو گا کہ اس کے دونوں کانوں کے درمیان ستر گز کا فاصلہ ہوگا۔“ دجال کی یہ تفصیل ہے اور اس کی علامات ہیں جنہیں حدیث کی کتاب المشکوۃ کی مختلف روایتوں سے بطور اختصار کے جمع کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ صحیح مسلم میں حضرت نواس بن سمعان کی ایک روایت ہے جس میں آنحضرت ﷺ نے صحابہ کے سامنے دجال کی بعض اور علامات اور اس کے انجام وغیرہ کا بھی الله ذکر فرمایا ہے۔ان کا مختصر اذکر یہ ہے کہ : آپ نے فرمایا: " مجھے تمہارے متعلق دجال کے فتنہ کا کوئی ڈر نہیں۔اگر وہ اب ظاہر ہوا جبکہ میں تم میں موجود ہوں تو تمہارے لئے میں اس کا مقابلہ کروں گا۔مجھے دجال کا نظارہ اس طرح دکھایا گیا جیسے وہ ایک گھنگریالے بالوں والا نوجوان ہے۔جس سے اس کی مٹھ بھیٹر ہو وہ اس کے شر سے بچنے کے لئے سورۃ الکہف کی ابتدائی آیات پڑھے۔وہ شام اور عراق کے درمیان سے ظاہر ہوگا۔دائیں بائیں جدھر رُخ کرے گا قتل و غارت اور فتنہ وفساد کا بازار گرم کرتا چلا جائے گا۔سواے خدا کے بندو! تم ثابت قدم رہنا۔صحابہ نے عرض کی:” یارسول اللہ !وہ دنیا میں کتنا عرصہ رہے گا ؟ آپ نے فرمایا: ” چالیس دن۔کہیں ایک دن سال کے برابر ہو گا۔کہیں ایک دن مہینہ کے برابر اور کہیں ایک دن ہفتہ کے برابر ہوگا اور باقی علاقوں میں ایسے ہی دن ہوں گے جیسے تمہارے دن ہوتے ہیں۔صحابہ نے عرض کی: یا رسول اللہ ! جہاں دن سال کے برابر ہوگا وہاں کیا اس ایک دن کی نمازیں کافی ہوں گی ؟“ آپ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اس کے لئے تمہیں اندازہ سے کام لینا ہو گا۔صحابہ نے عرض کی: یا رسول اللہ ! وہ زمین میں کتنی جلدی ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچے گا؟ آپ نے فرمایا ” اس میں ایسے ار باراں کی سی تیزی ہوگی جسے پیچھے سے تیز ہوا دھکیل رہی ہو۔وہ ایک قوم کے پاس آئے گا اور انہیں اپنی طرف بلائے گا۔وہ لوگ اس پر ایمان لے آئیں گے اور اس کا ہر حکم مانیں ا بحری جہازوں اور تجارتی ہوائی جہازوں کا رنگ عموماً سفید ہوتا ہے۔