شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 420 of 670

شیطان کے چیلے — Page 420

418 امور دین چلانے والے خلیفہ ہوتے ہیں۔پس اگر اعتراض اٹھتا ہے تو آنحضرت ﷺ کی بتائی ہوئی تقدیر خداوندی پر اٹھتا ہے جس کے تحت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے بعد خلافت علی منہاج النبوت قائم ہوئی۔(4) وو براہین احمدیہ خدا تعالیٰ کا کلام را شد علی نے ” متوازی امت“ کے عنوان کے تحت لکھا ہے۔(روحانی خزائن جلد 3 صفحه 365 ،266) براہین احمدیہ خدا کا کلام ہو گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کسی جگہ بھی نہیں فرمایا کہ ” براہین احمدیہ خدا کا کلام ہوگیا ، راشد علی نے از راہ فریب ایک عبارت تراشی ہے اور نیچے ایک حوالہ جڑ دیا ہے کہ شاید کوئی سادہ لوح سمجھ کر اس کے دام میں پھنس جائے۔را شد علی اس خود ساختہ عبارت سے یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ چونکہ براہینِ احمد یہ خدا کا کلام ہے اس لئے جماعت احمد یہ ایک الگ امت ہے۔اول تو یہ مفروضہ ہی غلط ہے دوسرے یہ کہ یہ فقرہ جس کی بنیاد پر یہ مفروضہ قائم کیا گیا ہے، راشد علی کی یہودیانہ تحریف کا شاہکار ہے۔پس جس دن راشد علی یہ عبارت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اپنی تحریر سے پیش کر دے گا، اس دن ان کے گلے میں پڑے جھوٹ کے طوق میں سے ایک کڑی کم ہو سکتی ہے۔براہین احمدیہ خدا تعالیٰ کا کلام نہیں بلکہ اس کی خاص تائید و نصرت سے لکھی گئی دفاع و ثبوت حقانیت اسلام میں وہ لاثانی کتاب ہے جس کی نظیر، بقول مولوی محمد حسین بٹالوی، گزشتہ چودہ سوسال میں ظاہر نہیں ہوئی۔جس میں وہ الہامات بھی درج ہیں جو خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر نازل فرمائے۔یہ کتاب تائید و نصرتِ اسلام کا ایک زندہ ثبوت ہے۔