شیطان کے چیلے — Page 419
417 الدین ہانسوی اپنی ایک خادمہ کو ام المومنین کہا کرتے تھے۔4 تاریخ مشائخ چشت از خلیق احمد نظامی کے صفحہ 164 پر لکھا ہے کہ حضرت شیخ جمال الدین صاحب ہانسوٹی کی ایک خادمہ جو بڑی عابدہ اور صالحہ تھیں لوگ اسے ام المومنین کہا کرتے تھے۔5۔پھر پی ایل او کے سربراہ یاسر عرفات کی بہن بھی ام المومنین کہلاتی ہیں۔The PLO Chairman is known to have two living brothers Fathy` The hospital director` and Gamal Who represents the PLO in Yemen and a sister in Cairo who is known by the nom de guerre Um al Mumeneen۔"Mother of the faith-full۔" (Los Angeles Times March 19`1988) پس ان حوالوں کو پڑھ کر ہر شریف النفس مسلمان را شد علی کے اس اعتراض سے بریت کا اعلان کرے گا اور ملامت کرے گا کہ ان معمولی باتوں سے بھی بے خبر ہو یا پھر نا جائز طور پر دوسروں پر حملے کرتے ہو۔اگر ام المومنین قرار دینے سے متوازی امت قائم ہو جاتی ہے تو یہ واقعات تو کئی بار گذر چکے ہیں کم از کم پانچ کا ذکر تو ہم نے اوپر کر دیا ہے۔راشد علی کو چاہئے کہ اگر ذرہ برابر بھی اس میں دیانتداری ہے تو ان سب کے بارہ میں بھی وہی فتویٰ جاری کرے جو اس نے جماعت احمدیہ پر جاری کیا ہے۔iii۔راشد علی کو تکلیف اس بات پر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلفاء خلفاء راشدین کہلاتے ہیں۔اس میں راشد علی کے لئے نامعلوم تکلیف کا کیا سامان ہے۔جو خلافت ان لوگوں کی نظروں میں خار بن کر کھٹکتی ہے اس کے بارہ میں آنحضرت ﷺ نے خود یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ ثم تكون خلافة المشکوۃ المصابیح - باب الانذار والتحذیر۔دینی کتب خانہ لاہور ) على منهاج النبوة “ کہ امت میں پھر خلافت علی منہاج النبوت قائم ہوگی۔خلافت راشدہ ” خلافت علی منہاج النبوة“ ہی کا دوسرا نام ہے۔راشدہ کا معنی ہے "ہدایت یافتہ یعنی وہ براہ راست خدا تعالیٰ سے ہدایت پا کر