شیطان کے چیلے — Page 347
345 ” ہمارا یہی مذہب ہے کہ وہ بن باپ ہوئے۔اس کا زبردست ثبوت یہ ہے کہ یحی اور عیسی کا قصہ ایک ہی جگہ بیان کیا ہے پہلے یحی کا ذکر کیا جو بانجھ سے پیدا ہوئے۔دوسرا قصہ مسیح کا اس کے بعد بیان فرمایا جو اس سے ترقی پر ہونا چاہئے تھا اور وہ یہی ہے کہ وہ بن باپ ہوئے اور یہی امر خارق عادت ہے۔“ لملفوظات جلد 8 صفحہ 267) (5) حضرت علی کی تو ہین کے الزام کا جواب راشد علی اور اس کے پیر سید عبدالحفیظ نے اپنی ” بے لگام کتاب میں حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ کی حسب ذیل عبارت کو ہدف اعتراض بنایا ہے۔پرانی خلافت کا جھگڑا چھوڑو۔اب نئی خلافت لو ایک زندہ علی تم میں موجود ہے اس کو چھوڑتے ہو اور مردہ علی کی تلاش کرتے ہو۔“ ( ملفوظات جلد 2 صفحہ 142) یہ عبارت ہرگز حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تو ہین پر مشتمل نہیں۔یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق ایک غلور رکھنے والے شخص سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی گفتگو پر مشتمل ڈائری ہے جو اخبار الحکم میں بھی شائع ہوئی اور ملفوظات کی جلد دوم میں بھی درج ہے۔یہ غالی شیعہ شخص حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت بلا فصل کا حامی تھا۔اسے نصیحت کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: ” جب تک یہ اپنا طریق چھوڑ کر مجھ میں ہو کر نہیں دیکھتے یہ حق پر ہرگز نہیں پہنچ سکتے۔۔۔۔اسی لئے تو میں کہتا ہوں کہ میرے پاس آؤ۔میری سنوتا کہ تمہیں حق نظر آ وے۔میں تو سارا ہی چولا اتارنا چاہتا ہوں۔سچی توبہ کر کے مومن بن جاؤ۔پھر جس امام کے تم منتظر ہو میں کہتا ہوں وہ میں ہوں۔اس کا ثبوت مجھ سے لو۔اس لئے میں نے اس خلیفہ بلا فصل کے سوال کو عزت کی نظر سے نہیں دیکھا۔دیکھو !استی ان حدیثوں کو لغو ٹھہراتے ہیں۔یہ