شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 568 of 670

شیطان کے چیلے — Page 568

564 طرح آنحضرت ﷺ کو بھی زمین سے زندہ بجسم عصری اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف اٹھالیا تھا؟ -6 سید عبدالحفیظ نے لکھا ہے کہ ” اس قسم کے خیالات سے جو ہمیں تاریکی کی طرف لے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے بچائے اور شیطان کے شر سے جو ایسے فاسد سوچ ہمارے دلوں میں ڈال کر ذات باری تعالیٰ سے ہمارا معاملہ خراب کر کے دنیاو آخرت کی رسوائی کا بندوبست کرتا ہے یہ ہمارا ازلی اور جانی دشمن ہے۔دیکھئے اللہ تعالیٰ نے شیطان ضرور پیدا کیا لیکن یہ بھی بتایا کہ اس کے مکروفریب سے کس طرح بچو ( ہم اللہ کو کیوں مانیں صفحہ 144) سوال یہ ہے کہ کیا یہ خود شیطان کے تصرف میں نہیں ؟ جو وہ ان کو پیغامات بھی دیتا ہے اور ان سے کلام بھی کرتا ہے؟ قارئین کے استفادہ کے لئے اس کا نمونہ پیش کیا جاتا رہا ہے۔اور پھر یہ اس کے پیغام اور کلام کو بڑے طمطراق کے ساتھ اور تحدی کے ساتھ دوسروں کو پہنچاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کی دنیا میں تو رسوائی بڑے وسیع پیمانے پر ہوہی رہی ہے اور آخرت کی رسوائی اسی کے آئینہ میں اندازہ کی جاسکتی ہے۔لیکن ان کے لئے ابھی بھی خدا تعالیٰ کا بتایا ہوا طریق موجود ہے کہ اس کے مکر وفریب سے کس طرح بچ سکتے ہیں۔پس یہ دوسروں کو تو شیطان سے بچنے کی تلقین کرتے ہیں مگر کیا خود نہیں بچیں گے؟ -7 سید عبدالحفیظ شاہ نے اپنی اسی کتاب میں لکھا ہے: خدائے کریم قرآن حکیم میں جگہ جگہ دوسری قوموں کا حوالہ دے کر فرماتے ہیں۔انہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی مول لے لی۔اسی شیطان کے بہکانے پر سوتم اس سے بچو۔اس کے بہکائے میں نہ آؤ ( ہم اللہ کو کیوں مانیں صفحہ 184) لیکن اپنی ” بے لگام کتاب میں ابلیس کی طرف سے یہ اور ان کا مرید راشد علی نوٹس بھی جاری کرتے ہیں اور لکھتے ہیں۔” بہر حال ابلیس کا تو کام ہی جھوٹ بولنا ہے۔میرے ذریعے سے جو ابلیس نے آپ کو نوٹس دیا تھا۔66 اس سے ان کی کھلی کھلی منافقت تو ظاہر ہے ہی کہ دوسروں کو تلقین کچھ کرتے ہیں اور اپنا عمل اس کے