شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 567 of 670

شیطان کے چیلے — Page 567

563 میں بھی یہی لکھا ہے کہ ” یہی ارواح کے رہنے کی جگہ ہے۔“ (صفحہ 59)۔آنحضرت ﷺ سے جب کفار نے آسمان پر جانے کا مطالبہ کیا تو آپ نے فرمایا۔سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلا بَشَرًا رَسُوْلاً - ( بنی اسرائیل : 94) کیا حضرت عیسی بشر اور رسول سے بالا مقام کے حامل تھے اور کیا آپ کی دفعہ خدا تعالیٰ سبحان نہ رہا تھا ؟ ( نعوذ باللہ ) را شد علی اور اس کے پیر اور ہمنواؤں سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی وہ ان سوالوں کے جوابات سے نوازیں۔اگر وہ ان سوالوں کے جواب نہیں دے سکتے تو ان پر لازم ہے کہ اپنا عقیدہ قرآنِ کریم کے مطابق درست کریں۔_5 سید عبدالحفیظ نے آیت کریمہ رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ ( آل عمران : 159) کا ترجمہ یہ کیا ہے۔اللہ نے اسے اپنی طرف اٹھا لیا “ ( ہم اللہ کو کیوں مانیں صفحہ 136 ) حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی اپنی مایہ ناز کتاب "ما ثبت بالسنة في ايام السنة جو کہ اہلِ سنت کی عقائد کی مشہور کتاب ہے میں فرماتے ہیں: "كان الحكمة في بعثه صلّى الله عليه وسلّم هداية الخلق وتتميم مكارم الاخلاق “ و تكميل مباني الدين - فحين حصل هذا الامر وتمّ هذا المقصود رفعه الله اليه وتوفاه الله وهوا بن ثلاث وستين سنة (ما ثبت بالسنة في ايام السن ذکر شھر ربیع الاول۔صفحہ 39 مطبوعہ مطبع محمدی لاہور ) ترجمہ :۔رسول کریم ﷺ کی بعثت میں حکمت یہ تھی کہ مخلوق کی ہدایت ہو، مکارم اخلاق پورے ہوں اور دین کی تکمیل ہو۔جب یہ مقاصد پورے ہو گئے اور یہ امور حاصل ہو گئے تو خدا تعالیٰ نے آپ کو اپنی طرف اٹھالیا اور آپ کو وفات دیدی جبکہ آپ کی عمر 63 سال تھی۔اس عبارت میں حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے بعینہ وہی جملہ رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ “آنحضرت کے لئے استعمال فرمایا ہے جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے استعمال فرمایا ہے۔عربی لغت کے لحاظ سے جو معنے حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے سید عبد الحفیظ نے کئے ہیں وہی معنے ہمارے آقا ومولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ کے لئے ہونے ضروری ہیں تو کیا حضرت عیسی علیہ السلام کی