شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 566 of 670

شیطان کے چیلے — Page 566

562 اگر یہود کے سامنے دن کے وقت آسمان پر اٹھایا ہوتا تو پھر یہود بقول علماء دوسرے شخص کو صلیب پر نہ چڑھاتے۔اگر خدا نے مسیح کو اٹھانا ہی تھا تو حواریوں کو بتادیتا تاوہ نمگین نہ ہوں تہستی پکڑیں اور اس مصلوب کی لاش پر نہ روئیں اور ان کا ایمان بھی قوی ہو۔xili۔کیا حضرت عیسی علیہ السلام کی والدہ کسی غیر بلکہ دشمن شخص کی لاش سے چمٹ کر روتی رہیں۔کیا یہ ان سے مذاق نہیں؟ xiv اگر خدا تعالیٰ مسیح کے جسم کو ایک خاص سمت میں لے گیا تو پھر ماننا پڑے گا کہ خدا تعالیٰ شش جہات میں سے صرف اوپر کی سمت میں ہے باقی پانچ جہات ( نیچے، مغرب ،مشرق ، شمال اور جنوب ) کو خدا تعالیٰ سے خالی ماننا پڑے گا۔کیا ہر جگہ خدا تعالیٰ موجود نہیں؟ کیا وہ محدود ہے؟ -XV خدا تعالی سات آسمانوں میں سے کس آسمان پر ہے؟ دوسرے پر ہے یا عرش پر ؟ xvi۔اگر وہ عرش پر ہے تو مسیح کو دوسرے پر کیوں رکھا؟ xvii حضرت موسیٰ علیہ السلام چالیس راتوں کے لئے گئے اور قوم کے بگاڑ پر واپس دوڑے آئے ، یہاں چالیس کیا دو ہزار سال گذر گئے ، قوم کلیۂ گمراہ ہوگئی مگر مسیح آتے ہی نہیں ؟ کیا خدا تعالیٰ نے آپ کو خبر نہیں دی کہ قوم بگڑ گئی ہے ان کی اصلاح کے لئے واپس تشریف لے جائیں؟ xviii اگر خدا تعالیٰ نے خبر دیدی ہے تو وہ پھر آتے کیوں نہیں؟ آسمان پر زندہ رکھنے کا فائدہ ہی کیا تھا اگر انہوں نے مصیبت کے وقت نازل ہی نہ ہونا تھا؟ Xxix معراج میں آنحضور ﷺ نے سب انبیاء سے ملاقات کی۔کیا کہیں فرمایا کہ باقی انبیاء کی ارواح سے ملاقات ہوئی مگر مسیح بجسم خاکی تھے؟ جس حالت میں باقی انبیاء کو آنحضرت ﷺ نے دیکھا اسی حالت میں مسیح کو بھی دیکھا۔کیا آنحضرت ﷺ نے کوئی فرق بیان فرمایا ؟ اگر آپ نے فرق دیکھا ہے اور امت کو فرق نہیں بتایا تو کیا آپ نے امت کو اس امر کی تبلیغ سے محروم رکھا؟ -XX مسیح کو سبکی کے ساتھ ایک ہی جگہ ( عالم برزخ) میں دیکھا۔مسیح بجسم خا کی برزخی عالم میں کیسے پہنچ گئے ؟ وہاں تو صرف روح جاتی ہے۔جسم خاکی نہیں جاتا۔سید عبد الحفیظ نے اپنی کتاب ” ہم اللہ کو کیوں مانیں“