شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 535 of 670

شیطان کے چیلے — Page 535

531 بہر حال اگر خاتمیت میں حضرت مسیح علیہ السلام کو حضور سے کامل مناسبت دی گئی تھی تو اخلاقِ خاتمیت اور مقام خاتمیت میں بھی مخصوص مشابہت و مناسبت دی گئی۔جس سے صاف واضح ہو جاتا ہے کہ حضرت عیسوی کو بارگاہ محمدی سے خلقاً و خُلقاً، رتباً و مقاماً ایسی ہی مناسبت ہے جیسی کہ ایک چیز کے دو شریکوں میں یا باپ بیٹوں میں ہونی چاہئے۔“ ( تعلیمات اسلام اور مسیحی اقوام - صفحہ 129 - از قاری محمد طیب مہتم دارالعلوم دیوبند پاکستانی ایڈیشن اول مطبوعہ مئی 1986 نفیس اکیڈمی کراچی ) ایسی کامل مناسبت کے رنگ فنائیت کی قوس قزح سے ہی پھوٹتے ہیں۔اس کے بغیر ممکن ہی نہیں۔پس را شد علی کا پیر سید عبدالحفیظ اپنے اس بیان میں بالکل غلط ہے اور جھوٹا ہے کہ کوئی نبی آج تک کسی دوسرے نبی یا رسول پر فنا نہیں ہوا۔(4) سید عبدالحفیظ لکھتا ہے: میثاق النبیین اور محمد علی اللہ جل شانہ نے ازل سے ہی اپنے پیغمبروں کا چناؤ کر کے اس منصب پر فائز کیا۔نہ صرف یہ بلکہ اپنے محبوب اور وجہ وجود کائنات سرکار دو عالم ﷺ کی آمد اور انبیائے کرام سے ان کی تشریف آوری پر ان کی اطاعت پر بھی عہد لے لیا تھا جیسا کہ قرآن کی آیت سے واضح ہے : واذ اخذ الله ميثق النبيين لما اتيتكم من كتاب وحكمة ثم جاء كم رسول مصدق لما معكم لـتـومـنـن بـه ولـتـنـصـرنّه قال ء اقررتم واخذتم على ذلكم اصرى قالوا اقررنا قال فاشهدوا وانا معكم من الشهدين O (3:81) چنانچہ اسی لئے سرکار دو عالم ﷺ نے فرمایا کہ میں اس وقت بھی نبی تھا جب آدم پانی اور مٹی کے بیچ میں تھے۔“ الفتوی نمبر 23 جنوری 2000ء) اس آیت کریمہ میں جس میثاق کا ذکر ہے اس میثاق میں دیگر انبیاء علیہم السلام کے ساتھ رسول اللہ بھی شامل ہیں آنحضرت ﷺ زمرہ انبیاء سے باہر نہیں۔اس لئے یہ قطعی بات ہے کہ اپنے سے بعد صلى الله