شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 470 of 670

شیطان کے چیلے — Page 470

466 کے گرد چھوٹے سائز کے کرے چکر لگاتے ہیں۔ان سیاروں میں ایک چاند بھی ہے جو ہماری زمین کے گرد گھومتا ہے۔ان تمام سیاروں پر مشتمل نظام کو نظام منشی کہتے ہیں جب کہ ایسے بے شمار نظام ہائے ستمی کے مجمع کو ٹیلیکسی (Galaxy) یعنی کہکشاں کہتے ہیں۔اس طرح کی ان گنت کہکشائیں وسیع کائنات میں موجود ہیں۔علم فلکیات اور سائنس کے مطابق چاند گرہن Full Moon اور سورج گرہن New Moon کی حالت میں ہوتا ہے جس کے لئے بیضوی مدار کے سبب فاصلے اور رفتار میں کمی بیشی لازم ہے اور اس کا اثر گرہن کی تاریخوں پر پڑتا ہے لہذا گرہن کی تاریخوں کی حدود مقرر ہیں۔چنانچہ چاند گرہن قمری مہینہ کی صرف 14،13 اور 15 کو جبکہ سورج گرہن قمری مہینہ کی صرف 27 ،28 یا29 تاریخوں میں سے کسی تاریخ کو ہی ممکن ہے۔ان کے علاوہ اور تاریخوں میں گرہن ممکن نہیں ہوسکتا۔اس سلسلہ میں علم ہیئت یعنی فلکیات پر کتب کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔جن میں سے چند ایک حسب 1-The popular Encyclopedia 2- The New Age Encyclopedia (New York) 3- The story of Eclipses 4- Canon Der Finsternisse 1887) (London) ذیل ہیں۔ہلیت جدید از منہاج الدین ایم۔ایس سی پروفیسر طبیعات-5 انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا۔لندن-6 ان کتب میں تفصیلی نقشوں اور معلومات کے ساتھ بیان ہے کہ کسوف و خسوف کس طرح واقع ہوتے ہیں ، ان کی کون کون سی قسمیں ہیں اور کن تاریخوں میں ان کا ظہور ممکن ہے۔علاوہ ازیں مشہور محقق اور اہلِ حدیث کے ممتاز عالم دین جناب نواب صدیق حسن خان صاحب اپنی شہرہ آفاق تصنیف ” بیج الکرامہ فی آثار القیامۃ میں گرہن کی تاریخوں پر اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ چاند گرہن اور سورج گرہن دونوں کا تعلق چاند کی تاریخوں سے ہے اور :