شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 343 of 670

شیطان کے چیلے — Page 343

341 دیکھو حضرت مسیح نے عید میں جانے سے انکار کیا اور پھر چھپ کے گئے۔اور منتی کے حوالہ سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح نے جھوٹ بولنے اور کتمان حق کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔چنانچہ متی میں ہے: تب اس وقت اس نے حکم دیا کہ کسی کو نہ بتانا کہ یہ یسوع مسیح ہے۔“ یہ مضمون لوقا اور مرقس میں بھی ہے۔(متی16/20) ظاہر ہے کہ جب امر حق کے پوشیدہ کرنے کا حکم فرمایا تو صراحتہ ثابت ہوا کہ اگر کہیں بتانے ہی کی ضرورت پڑے تو خلاف حق نار است بات کہ دو۔ان واقعات سے مسیح کی تعلیم متعلقہ صدق و کذب ظاہر و باہر ہے۔(صفحہ 9،8)‘ یادر ہے کہ اس اخبار ” اہلحدیث کی اشاعت کے اغراض و مقاصد میں یہ لکھا ہے کہ دین اسلام اور سنت نبوی علیہ السلام کی اشاعت کرنا) را شد علی اور اس کا پیر کہتا ہے کہ یہ توہین عیسی علیہ السلام ہے، ان کو ان کے مقام سے گرانا ہے مگر ان کے بڑے کہتے ہیں کہ یہ دین اسلام اور سنت نبوی علیہ السلام کی اشاعت ہے۔بہر حال یہ تو ان کے اپنے گھر کے جھگڑے ہیں۔انہیں یہ خود حل کریں۔لیکن یہ بات بالکل واضح ہے کہ ا۔مذکورہ بالا علماء اہل سنت کی تحریروں میں وہ تفریق بھی نظر نہیں آتی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم میں مذکور اپنے مسیح عیسی ابن مریم علیہ السلام اور پادریوں کے یسوع اور مسیح کے درمیان کی ہے۔اس لحاظ سے ان علماء کی تحریروں کے حضرت عیسی علیہ السلام ہی براہ راست نشانہ بنتے ہیں۔۔ان علماء کی تحریریں ان تحریروں سے کہیں زیادہ سخت اور بر ہنہ ہیں جن کو پیش کر کے راشد علی اور کے پیر نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر طعن زنی کی ہے۔اب اس باب کے آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دوٹوک فیصلہ ملاحظہ فرمائیں آپ فرماتے ہیں: موسیٰ کے سلسلہ میں ابن مریم مسیح موعود تھا اور محمدی سلسلہ میں میں مسیح موعود ہوں۔سو میں اس کی عزت کرتا ہوں جس کا ہم نام ہوں۔اور مفسد اور مفتری ہے وہ شخص جو مجھے کہتا ہے کہ میں مسیح ابن مریم کی