شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 344 of 670

شیطان کے چیلے — Page 344

342 عزت نہیں کرتا۔“ کشتی نوح۔خزائن جلد 19 صفحہ 17 ،18 ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ تحریر ہمیں اس منطقی نتیجہ پر بھی پہنچاتی ہے کہ آپ چونکہ حضرت عیسی علیہ السلام کے ہم نام ہو کر آئے ہیں اور آپ کا دعوی مثیل مسیح ہونے کا ہے تو آپ ان کی تو ہین نہیں کر سکتے اگر آپ نعوذ باللہ حضرت عیسی علیہ السلام کو برا کہیں گے تو اپنے آپ کو نعوذ باللہ ایک برے کا مثیل قرار دیں گے۔پس مثیل مسیح ہونے کا دعویدار مسیح علیہ السلام کو برا کہ ہی نہیں سکتا اور جو شخص آپ پر ایسا الزام لگا تا ہے جیسا کہ راشد علی اور اس کے پیر نے لگایا ہے تو وہ لازما مفسد اور مفتری ہے۔اس کا ایک دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ راشد علی اور اس کا پیر ایک طرف تو کہتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب کو انگریز نے کھڑا کیا اور ساتھ یہ الزام بھی لگاتے ہیں کہ آپ نے (نعوذ باللہ ) حضرت عیسی علیہ السلام کی توہین کی ہے ان کے ان دونوں دعووں میں واضح تضاد ہے۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو انگریزوں نے کھڑا کیا تھا تو آپ انگریزوں کے پیشوا بلکہ خدا کو برا کہہ ہی نہیں سکتے تھے ورنہ لازم تھا کہ انگریز آپ کی سر پرستی چھوڑ دیتا۔پس دونوں میں سے ایک الزام تو ان جھوٹے پیر ومرید کو واپس لینا ضروری ہے اور جو اعتراض باقی بچے گا وہ ویسے جھوٹ ہے افتراء ہے، جس کا ثبوت ہم گزشتہ سطور میں پیش کر چکے ہیں۔(3) حضرت عیسی علیہ السلام کے معجزات از قبیل مسمریزم تھے را شد علی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ازالہ اوہام کی ایک تحریر کو اپنے اعتراض کا نشانہ بناتے ہوئے لکھتا ہے۔"Hazret Maseeh (1) buse to practice mesmerism and was quite expert in it۔"(Beware۔۔۔)