شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 301 of 670

شیطان کے چیلے — Page 301

300 کہوں وہ بات بہر حال بچی ہے لیکن جو میں اپنی طرف سے اس کی تشریح بیان کروں تو چونکہ میں بشر ہوں اس لئے مجھ سے غلطی بھی ہو سکتی ہے اور اسی طرح میری بیان کردہ تشریح درست بھی ہوسکتی ہے۔اسی بات کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے آقاومولی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان بلند کا خیال رکھتے ہوئے کمال ادب کے ساتھ بیان فرمایا ہے اور یہ صرف اجتہاد کی بات کی ہے۔لیکن جہاں تک الہام و کلام الہی کا تعلق ہے اس بارہ میں آپ کا مذہب اوپر کی سطور میں بیان کیا جا چکا ہے۔مذکورہ بالا امرکو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مزید واضح کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ " جس حالت میں ہمارے سید ومولی محمد مصطفی ﷺ کے دس لاکھ کے قریب قول و فعل میں سراسر خدائی کا ہی جلوہ نظر آتا ہے اور ہر بات میں حرکات میں سکنات میں ، اقوال میں ، افعال میں روح القدس کے چمکتے ہوئے انوار نظر آتے ہیں تو پھر اگر ایک آدھ بات میں بشریت کی بھی بو آوے تو اس سے کیا نقصان۔بلکہ ضرور تھا کہ بشریت کے تحقق کے لئے کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا۔تالوگ شرک کی بلا میں مبتلا نہ ہو آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 116 ) جائیں۔“ (13) قبل از وقت بعض حقائق کی تفصیلات کا انکشاف نہ ہونا مکذب مذکور ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف منسوب کر کے یہ بات بھی تحریر کرتا ہے کہ "Revelation did not inform Hazrat Mohmmad about Ibn-e- Maryam, Dajjal, Khar-e-Dajjal, Yajooj Majooj and Dabbatul Ard۔" (Beware۔۔۔) یہ بھی صریح جھوٹ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کسی جگہ ایسا تحریر نہیں فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جس تحریر سے اس نے غلط اور جھوٹا نتیجہ نکال کر سادہ لوح عوام کے لئے گمراہی کا جالا بنا چاہا ہے اس میں وہ خود ہی پھنس کر اپنے جھوٹا ہونے کا ثبوت مہیا کر رہا ہے۔اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جس تحریر سے اپنا جھوٹ تراشا ہے، غالباوہ یہ ہے کہ