شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 166 of 670

شیطان کے چیلے — Page 166

165 (الدر المنظور۔جلد 5 صفحہ 221 تفسیر سورۃ الاحزاب - مطبعة الانوار المحمدیہ القاهره) ترجمہ :۔یعنی اے لوگو یہ تو کہا کرو کہ آنحضرت ﷺ خاتم النبین ہیں مگر یہ نہ کہا کرو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔الشیخ الامام حضرت ابن قتیبہ (المتوفی 267ھ ) سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا یہ قول نقل کر کے فرماتے ہیں:۔۔" ليس هذا من قولها ناقضا بقول النبى صلى الله عليه وسلم لا نبی بعدی لانه اراد لا نبی بعدی ینسخ ماجئت به ـ 66 تاویل مختلف الاحادیث۔صفحہ 236 ) ترجمہ:۔(حضرت عائشہ) کا یہ قول آنحضرت ﷺ کے فرمان لا نبی بعدی کے مخالف نہیں کیونکہ حضور کا مقصد اس فرمان سے یہ ہے کہ میرے بعد کوئی ایسا نبی نہیں جو میری شریعت کو منسوخ کر دینے والا ہو۔برصغیر پاک وہند کے مشہور محدث اور عالم حضرت امام محمد طاہر ( متوفی 1578ء 986ھ) حضرت عائشہ کے اس ارشاد کی تشریح فرماتے ہوئے تکملہ مجمع البجار میں لکھتے ہیں:۔ينسخ شرعه “ "هذا ناظر الى نزول عيسى وهذا ايضاً لا ينافي حديث لا نبى بعدى لانه اراد لا نبى (تکملہ مجمع البحار المجلد الرابع صفحہ 85 المطبع العالی منشی نول کشور ) ترجمہ :۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ قول اس بناء پر ہے کہ عیسی علیہ السلام نے بحیثیت نبی اللہ نازل ہونا ہے اور یہ قول حدیث لا نبی بعدی کے خلاف بھی نہیں کیونکہ آنحضرت ﷺ کی مراد اس قول سے یہ ہے کہ آپ کے بعد ایسا نبی نہیں ہو گا جو آپ کی شریعت منسوخ کرے۔امام عبدالوہاب شعرانی (متوفی 1568ء 976ھ ) حدیث لا نبی بعدی کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں: " وقــولــه صلى الله عليه وسلم لا نبى بعدى ولا رسول بعدى اى ما ثم من يشرع بعدى شريعة خاصة۔“ ( الیواقیت والجواہر جلد 2 صفحہ 35 - الطبقہ الاولی 1351ھ مصر طبعہ عباس بن عبدالاسلام بن شقرون ) ترجمہ: کہ آنحضرت ﷺ کے قول لا نبی بعدی اور لا رسول بعدی سے مراد یہ ہے کہ آپ کے بعد