شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 167 of 670

شیطان کے چیلے — Page 167

166 شریعت لانے والا نبی نہیں ہوگا۔برصغیر پاک و ہند کے مایہ ناز محدّث و شارح مشکوۃ شریف اور مشہور امام اہلِ سنت حضرت ملا علی قارئ (المتوفی 1606 / 1014ھ) فرماتے ہیں: "ورد" لا نبی بعدی“ معناه عند العلماء لا يحدث نبی بشرع ينسخ شرعه - الاشاعة فى اشراط الساعة - صفحہ 226) ترجمہ:۔حدیث میں لا نبی بعدی کے جو الفاظ آئے ہیں اس کے معنی علماء کے نزدیک یہ ہیں کہ کوئی نبی ایسی شریعت لے کر پیدا نہیں ہوگا جو آنحضرت ﷺ کی شریعت کو منسوخ کرتی ہو۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی (متوفی 1176ھ ) تحریر فرماتے ہیں: فعلمنا بقول عليه الصلوة والسلام لا نبى بعدى ولا رسول ان النبوة قد انقطعت والرسالة انما يريد بها التشريع۔“ قرة العينين في تفضيل الشيخين صفحه 319) صلى الله ترجمہ :۔آنحضرت ﷺ کے قول لا نبی بعدی و لا رسول سے ہمیں معلوم ہو گیا کہ جو نبوت ورسالت منقطع ہوگئی ہے وہ آنحضرت کے نزدیک نئی شریعت والی نبوت ہے۔“ طریقہ نوشاہیہ قادریہ کے امام و پیشوا حضرت شیخ نوشاہ گنج قدس سرہ کے فرزند عالیجاہ اور خلیفہ آگاہ حضرت حافظ برخوردار ( متوفی 1093ھ ) اس کی شرح فرماتے ہیں: " والمعنى لا نبى بنبوّة التشريع بعدى الا ما شاء الله من الانبياء والأولياء “ ( شرح الشرح لعقائد النسفی النبر اس صفحہ 445 حاشیہ۔ناشر مکتبہ رضویہ لاہور ) ( ترجمہ:۔اس حدیث کے معنی یہ ہیں کہ میرے بعد کوئی ایسا نبی نہیں جو نئی شریعت لے کر آئے ہاں جو اللہ چاہے انبیاء اور اولیاء میں سے۔وو اہل حدیث کے مشہور و معروف عالم نواب صدیق حسن خانصاحب لکھتے ہیں: حديث لا وحى بعد موتی بے اصل ہے البتہ لا نبی بعدی آیا ہے جس کے معنی نزدیک اہل علم کے یہ ہیں کہ میرے بعد کوئی نبی شرع ناسخ نہیں لائے گا۔“ اقتراب الساعة - صفحہ 162 - از نواب نور الحسن خان۔مطبعة سعید المطابع بنارس۔1322ھ )