شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 126 of 670

شیطان کے چیلے — Page 126

125 رسول کرنے والوں پر خدا تعالیٰ بھی یقیناً ہزار ہزار لعنت بھیجتا ہے۔اور خدا تعالیٰ کے ساتھ اس کے فرشتے اور تمام وہ مسلمان بھی جو سید کو نین حضرت محمد مصطفی ﷺ کے غلام اور قرآن پاک کے پیروکار ہیں، لعنت بھیجتے ہیں۔لیکن تف ہے راشد علی پر کہ وہ حضرت بانی جماعت احمدیہ کے بغض میں اندھا ہوکر ، قرآن صلى کریم کی تحقیر و تکذیب کرنے والوں اور سر کار دو عالم حضرت خاتم الانبیاء ﷺ کو گالیاں دینے والے ملعونوں کی صف میں بڑی چستی کے ساتھ آ کھڑا ہوا ہے۔اس نے اپنے اس عمل سے واقعہ ثابت کر دیا ہے کہ اس کی اصل جگہ بھی یہی ہے۔اس ثابت شدہ حقیقت کے باوجود ہم راشد علی کو ایک دفعہ یہ اختیار دیتے ہوئے عرض کرتے ہیں کہ اس کے سامنے صرف اور صرف دو ہی راستے ہیں۔وہ یا تو خود یہ اقرار کر لے کہ اس نے محض جھوٹ کی لعنت میں ڈوب کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر زبان طعن دراز کی تھی۔یا پھر یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کتاب ” نور الحق “ میں جن ملعونوں پر ہزار لعنت کی ہے ان میں اس کا نام یعنی ڈاکٹر راشد علی بھی بطور ملعون شامل ہے۔گو اس کا نام ، تاخیر پیدائش کی وجہ سے ضبط تحریر میں آنے سے رہ گیا ہے۔وہ یہ دونوں راستے بیک وقت بھی اختیار کر سکتا ہے۔اب فیصلہ اس کے اپنے ہاتھ میں ہے کیونکہ ان کے علاوہ کوئی اور راہ اس نے اپنے لئے باقی نہیں چھوڑی۔اب دیکھتے ہیں کہ وہ کونسی راہ اختیار کرتا ہے۔(2) شاتم رسول، ڈاکٹر ڈوئی پر لعنت اور راشد علی کا اظہار غیرت ڈاکٹر جان الیگزنڈر ڈوئی امریکہ کا ایک جھوٹا نبی تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق خدا تعالیٰ کی لعنت اور اس کے قہر کا نشانہ بن کر ۷۰۹۱ء میں مر گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب حقیقۃ الوحی“ میں اس کی دو قلمی تصویریں ہیں۔جن میں سے ایک اس کی صحت کی حالت اور اس کی