شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 71 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 71

61 نے مسیح موعود علی اسلام کا نبی اللہ ہونا تسلیم کیا ہے۔حضرت محی الدین ابن عربی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں :- " عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ يَنزِلُ فِيْنَا حَكَمَا مِنْ غَيْرِ تَشْرِيْعٍ وَهُوَ نَبِي بِلَا شَقٍ" رفتوحات مکیه جلد اول منه ) یعنی علی علیات سلام ہم میں حکم ہو کہ بغیر شرعیت کے نازل ہوں گے۔اور وہ بے شک نبی ہوں گے ؟ نواب صدیق حسن خان صاحب حج الکرامہ ۱۳ میں علمائے سلف کے اقوال کی بناء پر لکھتے ہیں :- " هُوَ إِن كَانَ خَلِيفَةً فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ فَهُوَ رَسُولُ وَنَي كَرِيم عَلَى حَالِهِ " یعنی اگر چہ حضرت عیسی علیہ اسلام امت میں خلیفہ ہوں گے مگر وہ اپنے پہلے حال پر بنی اور رسول بھی ہوں گے۔پھر لکھتے ہیں :- مَنْ قَالَ بِسَلْبِ نُبُوَتِهِ فَقَدْ كَفَرَ حَقًّا كَمَا صَرَّحَ بية السيوطي " کہ جو شخص یہ کہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام بغیر نبوت کے آئیں گے تو وہ یقیناً کافر ہے۔جیسا کہ امام جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ نے اس کی تصریح کی ہے۔