شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 100 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 100

** واضح ہو بروز عبارت ہے تعلق اور منشل روحی سے بجائے دیگر۔اور ایسا ہی حکم ہے بروز ادریس علیہ اسلام کا نام الیاس علیہ السلام کے کا حضرت عیسی کا اُمت محمدیہ میں خلیفہ ہوتا محال ہے از روئے قرآن مجید مسیح موعود از روئے احادیث امت مدیر یں آنحضرت صلی اله علیہ وسلم کا ایک خلیفہ ہے۔قرآن مجید کی رو سے یہ نصب صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی کو ہی مل سکتا ہے نہ کسی ستقل نبی کو چنانچہ اللہ تعالی فرماتا ہے۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمُ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ ليَسْتخُلفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قبلهم " (سورة نور) ینی خدا تعالیٰ نے اُن لوگوں سے جو تم میں سے ایمان لا کر اعمال صالح بجالائیں یہ وعدہ کیا ہے کہ انہیں ضرور زمین میں خلیفہ بنائے گا جیسا کہ ان لوگوں کو خلیفہ بنایا جو تم میں سے پہلے گزر چکے ہیں۔اس آیت میں منکم سے مراد اُمت محمدیہ کے افراد ہیں جن سے خلافت کا وعدہ ہے۔اور اس امت کے خلفاء کو پہلے خلفاء کے مشابہ قرار دیا گیا ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے زمانہ کے نبی اور خلفاء مشتبہ یہ اور امت محمدیہ کے زمانہ کے خلفاء مشتبہ ہیں۔اور مشتبہ ہمیشہ مشبہ بہ کا غیر ہوا کرتا ہے نہ کہ عین۔اس لئے حضرت عیسی علیہ اسلام جو پہلے خلفاء میں داخل ہیں وہ امت محمدیہ میں خلافت کا کوئی حق نہیں رکھتے۔کیونکہ اس صورت میں وہ خود ہی مشبہ بہ اور خود ہی مشتبہ قرار پاتے