شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 207 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 207

۲۰۷ خَتَمَ النُّبُوَّةَ فَطَبَعَ عَلَيْهَا فَلَا تُفْتَحُ لِأَحَدٍ بعدة إلى قيامِ السَّاعَةِ بِنَحْوِ الَّذِي قَالَ أهْلُ التَّاوِيل " ترجمه : لیکن آپ رسول اللہ اور خاتم النبیین ہیں۔آپ نے نبوت پر مہر کر دی ہے۔اس لئے وہ آپ کے بعد سی کیلئے قیامت تک نہیں کھولی جائے گی۔جس طرح کہ اہل تاویل نے کہا ہے۔پھر تفسیر بیضاوی کے حاشیہ پر لکھا ہے :- فَا طَلَاقُ الْخَيْرِ عَلَى الْبُلُوغِ وَالْإِسْيَثَاقِ مَعْنى مَجَازِى یعنی ختم کا استعمال بلوغ الآخر (آخری) اور بند کرنے کے معنوں میں مجازی معنوں کے لحاظ سے ہے۔(دیکھو حاشیہ بر آیت خَتَمَ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ ) امام راغب نے بھی خمر اللَّهُ عَلَى قُلُوبِھم کی مثال دے کرختم کا استعمال - منع اور بندش کے معنوں میں مجازی قرار دیا ہے۔ان تفاسیر سے ظاہر ہے کہ خاتم النبیین کے حقیقی معنی آخری نبی نہیں بلکہ یہ صرف تاویلی معنے ہیں۔جماعت احمدیہ حقیقی معنوں کی بھی قائل ہے جو جامعیت کمالات اور افاضہ کاملہ ہیں۔آخر الانبیاء کے تاویلی معنوں کو بھی بطور لازم معنی کے مانتی ہے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری شارع اور آخری مستقل نبی یقین کرتی ہے -