شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 61 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 61

41 حديث لا نَبِيَّ بَعْدِي کی علمی تحقیق اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ محققین علماء کے نزدیک لا نبی بعدی کی حدیث میں لا کا لفظ اپنے مدخول کی ذات یا جنس کی نفی کے لئے استعمال نہیں ہوا بلکہ یہ لا نفی کمال کے لئے ہے۔جیسے حدیث لَا هِجْرَةً بَعْدَ الفتح کا لا ہے۔اس حدیث کے معنے یہ ہیں کہ فتح مکہ کے بعد کوئی ایسی کامل ہجرت نہ ہوگی جس میں نبی خود مہاجرین کے ساتھ شامل ہو۔اسی طرح لا نج بعدی کے یہ معنی بزرگانِ دین نے بیان کئے ہیں کہ نبوت تامہ کا ملہ تشریعیہ کا دروازہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور پر بند ہو گیا ہے۔ہاں بزرگان اُمت نے غیر تشریعی نبی کا جس میں شریعیت جدیدہ والی جزو نہ ہوگی۔امت محمدیہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بطور ماتحت غیر مستقل نبی کے آنا ممکن مانا ہے۔اور اسے منافی ختم نبوت نہیں سمجھا۔اسی بنا پر قریباً قریباً تمام مسلمان فرقے حضرت عیسی علیہ السلام کے اُمت محمدیہ میں آنے کے قائل رہے ہیں۔پس لا نبی بعدی میں محققین علماء کے نزدیک دوسری حدیثوں کو مد نظر رکھتے ہوئے (جن میں الا ان يكون نبي وغیرہ کے الفاظ آئے ہیں۔یا جو سیع کی آمد مشتمل ہیں ) نبی کا لفظ مطلق نبی کے معنوں میں استعمال نہیں ہوا بلکہ تشریعی نبی اور تنقل نبی کے معنوں میں استعمال ہوا ہے۔پس ایسے ہی بنی کا آنا منافی ختم نبوت ہے۔علاوہ ازیں جب خود دوسرے علماء حضرت عیسی علیہ السّلام کی آمد