شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 62 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 62

۶۲ ثانی کے قائل ہیں تو پھر یہ سب فرقے جو اس عقیدہ کے ہیں اپنے اس مسلک کے لحاظ سے حدیث لا نبی بعدی کے یہی معنے ماننے کے لئے مجبور ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد غیر مستقل نبی آسکتا ہے۔ورنہ اگر اس حدیث کا لا نفی جنس کا قرار دیں اور نبی سے مُراد مطلق نبی ہیں تو پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ و کے بعد حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے بھی امت محمدیہ میں قدم رکے کی کوئی گنجائش نہیں۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جب اس حدیث سے مطلق نبی کا آنا بند مان لیا گیا اور جنس نبی کے ہر منہ د کا آنا آنحضرت مصلے اللہ علیہ و سلم کے بعد ممتنع تسلیم کر لیا گیا تو حضرت مینی علیہ السّلام کیسے آسکتے ہیں ؟ اب اگر دوسرے علماء اس حدیث میں نبی کا لفظ مطلق مان کہ پھر حضرت عیسی علیہ السلام کے آنے کے بھی قائل ہوں تو اس سے نہ وہ صرف متضاد عقائد رکھنے والے ہوں گے۔بلکہ اُن کا را به عقیده که حضرت عیسی علیہ السلام آئیں گے صریح طور پر ختم نبوت کے انکار کے مترادف ہوگا۔کیونکہ آخری نبی بجائے آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم کے حضرت عیسی علیہ السلام بن جائیں گے۔اور ختم نبوت کی خصوصیت جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتی خصوصیت ہے آپ سے چھین کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف منتقل ہو جائے گی۔