شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 3
بسم الله الرحمن الرحیم هوالت نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اصر شان خاتم النبیین تقریر جلس الانہ ربوہ۔دسمبر ۱۹۵۲ نه امَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَ خَاتَمَ النَّبِينَ ، وَكَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًاه (سورۃ احزاب) احباب کرام ! میری اس تقریر کے دو حصے ہیں۔میں اس کے حصہ اول میں انشاء اللہ ثابت کروں گا کہ حضرت بانٹے سلسلہ احمدیہ علیہ السّلام اور جماعت احمدیہ مسلمانوں کے مسلمہ بزرگوں، اولیائے امت محمدیہ اور علمائے ربانی کی تفسیر و تشریح کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بیچتے دل اور پوری بصیرت سے خاتم النبیین یقین کرتی ہے۔نیز یہ ثابت کروں گا، کہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور پر وہ نبوت جو ان فقہائے ملت اور علمائے ربانی کے نزدیک منقطع ہو چکی ہے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ بھی اُسے منقطع سمجھتے ہیں۔اور ایسے دعوی نبوت سے آپ کو بشدت انکار رہا ہے بلکہ آپ ایسے دعوی کو سراسر گھر ولعنت قرار دیتے ہیں۔ہاں جن کمالات نبوت کو یہ