شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 2
بسم الله الرحمن الرحيمة پیش لفظ نحمده ونصلى على رسوله الكريم قادیان کے کسی جا سالانہ پریس نے ایک دفعہ حقیقت نبوت کے موضوع پر تقریر کی۔تقریر کے بعد میرے محترم بزرگ اور ولی دوست حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب رضی اللہ عنہ نے مجھے ارشاد فرمایا کہ تقریر خود کتنی فصیح و بلیغ ہو ہوا میں اڑ جاتی ہے۔لہذا تمہیں کوئی ایسی کتاب لکھنی چاہیئے جس سے آئیندہ نسلیں فائدہ اُٹھائیں۔ی کے جال سالانہ ربوہ میں مجھے حسن اتفاق سے تقریر کرنے کا موقع میستر آیا۔جو بعض احباب کی تحریک پر اب میں حضرت ڈاکٹر صاحب موصوف رضی اللہ عنہ کی یاد میں شان خاتم النبیین کے نام سے کتابی صورت میں پیش کر رہا ہوں۔اپنے والد محترم قاضی حکیم موحسین آف کورووال ضلع سیالکوٹ کی ہدایت کے ماتحت ہیں نے اس کے عربی اقتباسات پر اعراب بھی لگادیے ہیں۔تا اس کے پڑھنے میں قارئین کرام کو آسانی رہے۔یہ مضمون در اصل ایک تحقیقی مقالہ ہے جو دو حصوں پر مشتمل ہے۔مجھے خدا تعالیٰ کے فضل سے اُمید واثق ہے کہ جو صاحب اس کے پہلے حصے کا بھی امعان نظر سے مطالعہ فرمائیں گے اُن کا دل اس یقین سے بھر جائے گا کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام اور جماعت احمدیہ پیچھے دل سے سیدنا و مولنا اور نجر دو عالم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین یقین کرتے ہیں اور قرآن مجید کے خدا تعالیٰ کی آخری اور اتم اور اکمل شریعیت ہونے پر ایمان رکھتے ہیں۔جماعت احمدیہ حضرت بانی سلسلہ احمدی علیہ اسلام کو اس شریعیت کا ایک خادم اور آنحضر صلی اللہ علیہ سلم کے فیض کی برکت سے کمالات نبوت پاک تجدید دین کے لئے مامور من ال یعنی امتی بتی یقین کرتی ہے۔خادم ملت : محمد نذیر لائلپوری