شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 229 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 229

۲۲۹ حضرت اگر زندہ بھی رہتا تو نبی نہ ہوتا کیونکہ میں آخری نبی ہوں۔اسی حدیث کی بناء پر القاری علیہ الرحمہ نے موضوعات کبیر ۵۹۷۵ پر لکھا ہے کہ اگر سا جزادہ ابراہیم نبی ہو جاتے تو ان کا نبی ہو نا خاتم النبیین کے خلاف نہ ہوتا۔کیونکہ وہ آپ کے تابع ہوتے۔خاتم النبیین کے معنے یہ ہیں کہ آپ کے بعد کوئی ایسانی نہیں آسکتا ہو آپ کی شریعیت کو منسور ذکرہے۔اور آپ کی امت میں سے نہ ہو۔چونکہ صاحبزادہ ابراہیم است بنی ہوتے لہذا ان کی نبوت ختم نبوت کے منافی نہ ہوتی۔قصر نبوت والی حدیث نبوی کی تشریح ! صحیح بخاری اورصحیح مسلم میں ایک حدیث مروی ہے :۔إِنَّ مَثَلِي وَمَثَلَ الْأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِى كَمَثَلِ رَجُلٍ بي بَيْتًا فَاحْسَنَهُ وَاجْمَلَهُ إِلَّا مَوْضَعَ لَبِنَةِ مِنْ زَاوِيَةٍ نَجَعَلَ النَّاسُ يَطُوفُونَ بِهِ وَيَعْجِبُونَ لَهُ وَيَقُولُونَ هَلاً وضِعَتْ هَذِهِ اللبِنَةُ قَالَ فَانَا اللَّبِنَةُ وَاَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میری اور مجھے سے پہلے انبیاء کی مثال ایسے شخص کی مثال کی طرح ہے جو ایک گھر بنائے اور اس کو اچھا اور خوبصورت بنائے۔سوائے ایک اینٹ کی جگہ کے جو ایک کو نہ میں ہو۔پس لوگ اُس گھر کا