شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 132 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 132

۱۳۲ بکمالات نبوت بیشتر می گردد۔راه دوم شاهراه است و اقرب است بوصول که کمالات نبوت رسد الا ما شاء الله - این راه رفته است از انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسّلام و اصحاب ایشان تعبیت و وراثت (مکتوبات جلد مکتوب ۳۰ ۲۳۲۰) ترجمہ :۔دوسری راہ یہ ہے کہ ان کمالات ولایت کے حصول کے واسطہ سے کمالات نبوت تک پہنچنا میستر ہوتا ہے۔یہ دوسری راہ شاہراہ ہے اور کمالات نبوت تک پہنچنے کے لئے قریب ترین راہ ہے۔اور اسی راہ پر اکثر انبیاء کرام علیہم السلام اور اُن کے ساتھی پیروی اور وراثت سے چھلے ہیں۔اس سے ظاہر ہے کہ اگر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے مدارج میں بھی بالفرض تدریج تسلیم کی جائے تو یہ جائے اعتراض نہیں۔کیونکہ روحانی ترقی کا یہ بھی ایک طبعی طریق ہے۔لہذا جس روحانی منزل پر پہنچنے کا حضرت مسیح موعود علی السلام کو پہلے علم ہوا پہلے آپ نے اس کا اظہار کر دیا۔پھر جب اگلی منزل پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسم کے اضافہ روھانیہ اور موہبت الہی سے پہنچ گئے اور اللہ تعالے نے اس دوسری منزل کا آپ پر انکشاف فرما دیا تو آپ نے اس کا اعلان فرما دیا۔اگر بدلنی کو راہ دی جائے تو اس کے مواقع تو ہر قدم پر موجود ہوتے ہیں۔تدریجی انکشاف میں حکمت الہی دیکھنے مخالفین اسلام نے اعتراض کیا تھا۔لم لا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةٌ وَاحِدَةً که قرآن محمد