شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 196
144 آخر الانبیاء کے لازمی معنوں کا ثبوت بدلالت التزامی خاتم النبیین کے معنے آخر الانبیاء اس مفہوم میں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخری شارع نبی اور آخری مستقل بنی نہیں بدلالت التزامی کیوں ثابت ہیں کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :- اَليَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَالمَمْتُ عَلَيْكُم نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (سورۃ مائده ۱۴) یعنی آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کا مل کر دیا ہے (اور اس لحاظ سے میں نے اپنی نعمت تم پر پوری کر دی ہے۔اور تمہا رے لئے دین اسلام کو پسند کیا ہے۔پس جب دین محمدی اکمل اور اتم ہوا تو یہ امر اس بات پر دلالت کریگا کہ اب اس دین کے بعد کسی نئے دین اور نئی شریعت کی ضرورت نہ ہوگی۔جب نئے دین اور نئی شریعت کی حاجت نہ رہی تو پھر کسی شارع نبی کی بھی حاجت نہ رہی۔بہنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی شارع نبی نہیں آسکتا۔چونکہ شریعیت کا ملہ آجانے کی وجہ سے کمالات نبوت کے حصول کے لئے اب شریعت محمدیہ کی پیروی کا واسطہ شرط ہوگا۔لہذا کوئی مستقل نبی بھی اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہیں آسکتا۔حدیث لا نبی بعدی کی دلالت بھی اسی بات پر ہے جیسا کہ اقتراب الساعۃ ص سے دیکھایا جا چکا ہے کہ اس کے معنی نزدیک اہل علم کے یہ ہیں کہ کوئی بنی شرع ناسخ نہیں لائے گا یا اور شیخ اکبر حضرت