سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 599 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 599

535 نازش صاحب احمدی شیعہ ہیں یہ ہمارے پرانے مخلص دوستوں میں سے ہیں۔انہوں نے اپنا قلم ہمیشہ ہمارے حق میں استعمال کیا ہے اس لئے کہ ہمارے مخالف ہم سے مخالفت محض برائے مخالفت کرتے رہے ہیں اور ہم ہمیشہ حق پر ہوتے رہے ہیں۔نازش صاحب نے حق کی حمایت میں کوتا ہی نہیں کی حضرت صاحب اب مجھ سے مخاطب ہوئے فرمایا: آپ کے کتنے بچے ہیں؟ وہ کیا کیا کرتے ہیں؟ اگر وہ زیر تعلیم ہیں تو ان سب کو آپ ربوہ بھیجدمیں ہمارے یہاں ان کی تعلیم، رہائش اور خوراک کا سب انتظام ہو جائے گا۔وہ شیعہ رہتے ہوئے یہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے، میں حضور کی اس انتہائی مخلصانہ پیشکش سے بے حد متاثر ہوا اور بصمیم قلب شکریہ بجالایا۔الفضل ۱۴۔اپریل ۱۹۶۶ء صفحه ۳ تا ۵ ) خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت سے قادیان میں تو غیر معمولی مصروفیات حضور کا روز مرہ کا معمول بن چکی تھیں ، قادیان سے باہر جانے کی صورت میں جب کہ بعض اوقات باہر جانے کا مقصد بحالی صحت بھی ہوتا تھا آپ کی مصروفیات کم ہونے کی بجائے اور زیادہ ہو جاتی تھیں۔مقامی احمدی حضور کی آمد کو اپنی سعادت اور خوش بختی سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ برکت حاصل کرنے کے لئے نمازوں، مجالس عرفان اور ذاتی ملاقاتوں کے لئے قطار اندر قطار آنا شروع ہو جاتے۔تربیتی وتبلیغی مجالس منعقد ہوتیں، زیر تبلیغ افراد سے ملاقات اور حسب موقع تبلیغی گفتگو بھی ہوتی، ملی خدمات اور ایسے ہی دوسرے مفید کاموں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ایسے ایک موقع کی رپورٹنگ کرتے ہوئے۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے لکھا: - ”حضرت خلیفہ امسیح کے شملہ میں قیام کا آخری ہفتہ دعوتوں اور ملاقاتوں کا ہفتہ کہلا سکتا ہے۔اگر چہ آپ جب سے تشریف لائے ہیں ملاقاتوں اور دعوتوں کا سلسلہ برابر جاری رہا۔بھی آپ کے ہاں لیڈرانِ ملک اور دوسرے معززین مدعو تھے اور کبھی آپ۔مگر یہ ہفتہ خصوصیت سے ایسی ہی مصروفیتوں کا رہا۔حضرت خلیفۃ المسیح کی صحت کی حالت تو بدستور ہے اور آپ کی مصروفیتوں میں روز افزوں اضافہ ہے۔میں نے نہیں دیکھا کہ کوئی دن ایسا گزرا ہو کہ آپ کو ایک بجے رات سے پہلے بستر پر جانے کا موقع ملا ہو بلکہ