سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 598 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 598

534 ہوا کہ حضرت صاحب کی طبعیت ناساز ہے آج ملاقات نہیں ہو سکے گی اور جمعہ کے دن ویسے ہی ملاقاتیں بند ہیں ہم نے سیکرٹری صاحب سے عرض کیا کہ ہماری آمد کی اطلاع بہر حال حضرت صاحب تک پہنچا دیں۔انہوں نے ایسا کرنے کا وعدہ کر لیا ہم نماز عصر سے فارغ ہوئے ہی تھے کہ سیکرٹری صاحب نے آکر فرمایا کہ کل یعنی جمعہ کی صبح ہمیں حضرت صاحب نے چائے پر یاد فرمایا ہے۔چنانچہ جمعہ کو صبح آٹھ بجے ہم حضرت صاحب کی خدمت میں پہنچا دیئے گئے اُس وقت حضرت صاحب علیل الطبع اور بہت کمزور تھے۔آپ ایک بے بستر کی چارپائی پر استراحت فرما تھے۔ہم کمرے میں داخل ہوئے تو آپ نے اٹھنے کی کوشش کی۔میں نے عرض کیا کہ آپ یہ تکلیف نہ فرمائیں اور آرام فرمائیں۔اس پر آپ لیے رہے ہم قریب ہی ایک صوفے پر بیٹھ گئے مزاج پرسی کے بعد آپ نے حکیم یوسف حسن صاحب سے فرمایا: آپ کا رسالہ نیرنگ خیال مدت سے ہمارے مطالعہ میں ہے آپ اسے زندہ رکھنے اور ترقی دینے کے لئے بڑے عزم واستقلال سے کام لے رہے ہیں جو قابل تعریف ہے“ حکیم صاحب نے حضور کا بہت بہت شکریہ ادا کیا کہ آپ نیرنگ خیال میں بڑی دلچسپی لیتے ہیں۔پھر حضور نے حکیم صاحب سے فرمایا: ”آپ نے ایک دفعہ قادیان آ کر ہماری بچی کا علاج کیا تھا اُس وقت بڑے بڑے ڈاکٹر اور حکیم مرض کی تشخیص نہیں کر سکے تھے۔ہم نے آپ کو لاہور سے بلوایا تو آپ کے علاج سے بچی تندرست ہو گئی۔یہ سب خداوند تعالیٰ کا فضل تھا“ اب یہ اتنے لمبے عرصہ کا واقعہ تھا کہ اسے خود حکیم یوسف صاحب بھی بھول چکے تھے۔حضرت صاحب کے ارشاد پر حکیم صاحب نے حافظے پر زور دیا تو انہیں یہ واقعہ بمشکل یاد آیا۔حکیم صاحب اور میں حضرت صاحب کی غیر معمولی قوتِ حافظہ پر سخت حیران ہوئے بالخصوص اس لئے کہ اب حضرت صاحب بیمار بھی تھے۔پھر حضرت صاحب میری طرف دیکھ کر مسکرائے اور حکیم صاحب سے فرمایا: -