سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 282
260 سے ایسی صورت پیدا کر دی گئی کہ مخالف تو علی الاعلان جوق در جوق آئیں اور فساد و تخریب کی غرض سے مرکز احمدیت قادیان میں اپنی کا نفرنس منعقد کر سکیں اور احمدی اپنے مرکز کی حفاظت کی خاطر بھی قادیان نہ جاسکیں۔تو حضور نے امن پسندی اور قانون کی متابعت و پیروی کے اپنے عام طریق پر نہ صرف یہ کہ حکومت وقت کی کوئی مخالفت نہ کی اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیا بلکہ قادیان کے احمدیوں کو اس کانفرنس میں شامل ہونے یا ان راستوں کو بھی استعمال کرنے سے روک دیا جنہیں شر پسند لوگ استعمال کر رہے تھے اور جو اس کوشش اور خواہش میں قادیان آئے تھے کہ وہ اپنی اشتعال انگیزی اور دہشت گردی سے قادیان کی پُر امن فضاء کو زہر آلود کر سکیں گے۔یہ ایسے حالات تھے کہ ان میں قادیان کے احمدی باشندوں میں سے شاید ہی کوئی آرام کی نیند سویا ہو۔ہر شخص اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی پوری مستعدی سے ادا کر رہا تھا۔اس زمانے کے حالات جہاں بھی اور جس نے بھی بیان کئے ہیں ان میں یہ بات نہایت نمایاں طور پر بیان کی گئی ہے کہ ان دنوں حضور مسلسل دن رات ہدایات دینے اور رپورٹیں وصول کرنے میں مصروف رہے اور بسا اوقات ایسا بھی ہوا کہ رات گئے کارکنوں کی مستعدی اور فرض شناسی کا جائزہ لینے کے لئے اور کوئی نہیں بلکہ خود ہمارے پیارے امام ہر ضروری جگہ پر تشریف لے جاتے اور نہ صرف کارکنوں کی ذمہ داری کا جائزہ لیتے بلکہ ساتھ ہی ساتھ ان میں جرات ، بہادری اور قربانی کا ایک نیا ولولہ اور جذبہ پیدا فرما دیتے۔قادیان سے ہجرت کا وقت جماعت کی نئی پیدائش کا وقت تھا جتنے گھمبیر اور مشکل مسائل کا اجتماع اس وقت ہوا وہ کبھی کم ہی ہوا ہو گا۔حضور نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے حوصلے بلند رکھے ، ان کی اور ان کے اہل وعیال کی نگہداشت کا اہتمام فرمایا ، لٹے پٹے مہاجرین کو بسانے کے لئے دن رات ایک کر دیا ، جماعت کے ہر فرد کے لئے ایک سایہ رحمت بن گئے پاکستان کے استحکام وسر بلندی کے لئے نہایت بر وقت رہنمائی فرمائی اور عملاً اس کام میں لگ گئے۔قادیان کے مہاجر ایک عالم بے بسی میں ادھر ادھر سر چھپانے کی کوشش کر رہے تھے۔جماعت کے رہبر اور پر عزم امام نے ان میں زندگی کی روح پھونکنے کے لئے ایک نئے مرکز کے قیام کا ڈول ڈالا اور اب آپ کی ساری توجہ اور کوششوں کا مرکز ، یہ منصوبہ بن گیا۔زمین کی تلاش ، اس سلسلہ میں ضروری کوائف کی فراہمی حکومت سے مسلسل رابطہ موزوں زمین کی خرید وفرا ہمی ، اس بارہ میں پیش آنے والی تمام مشکلات کا مقابلہ حکومت کی طرف سے پیدا کی جانے والی روکوں کا ازالہ نئی بستی