سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 6 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 6

6 دیکھا کہ وہ اپنا جوتا پہریدار کو پالش کرنے کے لئے دے رہا ہے۔آپ نے وہ جو تا پکڑ لیا کہ پہریدار کا یہ کام نہیں ہے وہ جماعتی ملازم ہے آپ کو اپنا کام خود کرنا چاہئے یا میں آپ کو پالش کر دیتا ہوں۔آپ کو وقار عمل میں مٹی کھودتے ، ٹوکریوں میں مٹی اٹھا کر لے جاتے اور بھرتی ڈالتے دیکھنے والے تو اب بھی اس نظارہ کو یاد کرتے ہیں۔سفر کے دوران ساتھیوں کی ضروریات کا خیال رکھتے۔گرمیوں میں کارکنوں کو گھر سے برف بھجوانے کی ہدایت دیتے اور پھر قریبا ہر کھانے کے وقت تسلی کر لیتے کہ باہر برف بھیجوا دی گئی ہے۔کھانے کے وقت یہ بھی دریافت فرماتے کہ سب موجود ہیں اور سب کو کھانامل گیا ہے۔اگر کسی کارکن کو کام کے لئے بھجوایا ہوتا تو اس کا کھانا رکھنے کی تاکید فرماتے۔اگر کسی کا رکن سے اس کی کسی غلطی کی وجہ سے ناراض ہوتے تو بعد میں دلجوئی کا اہتمام فرماتے۔آپ کے ساتھی آپس میں کہا کرتے تھے کہ اگر آپ کسی سے ناراض ہوں تو بعد میں اس کے مزے ہو جاتے ہیں تا ہم آپ کا رُعب ود بد بہ بھی کمال کا تھا اور ساتھی ہر ممکن کوشش کرتے تھے کہ آپ کا بتایا ہوا کام آپ کی بتائی ہوئی ہدایات یا آپ کے منشاء کے مطابق پوری توجہ سے کیا جائے۔جماعت کے بعض عہد یدار تو آپ کی خدمت میں حاضر ہونے سے پہلے نفل ادا کرتے ، صدقہ دیتے اور دعا کرتے کہ ہم آپ کی ہدایات کو پوری طرح سمجھ کر ان پر احسن رنگ میں عمل کرنے کی توفیق پائیں۔آپ کا حلقہ احباب حیرت انگیز طور پر وسیع تھا متعدد مذہبی وسیاسی لیڈ ر آپ سے خود ملتے یا کسی ذریعہ سے آپ سے استفادہ کرتے۔آپ قادر الکلام شاعر تھے اور صرف اردو ہی نہیں عربی میں بھی اشعار کہتے تھے۔ادبی حلقوں میں آپ احترام کی نظر سے دیکھے جاتے۔ابتداء میں آپ کے بعض مضامین ادبی رسالوں میں بھی شائع ہوتے رہے۔اچھے ادبی رسائل کی آپ سر پرستی فرماتے۔تفخیذ الا ذہان اور اخبار الفضل کی ادارت کی وجہ سے آپ کو صحافت کا بھی خوب تجربہ تھا بعض مشہور ادیب اور بلند پایہ صحافی یہ امر اپنے لئے موجب افتخار سمجھتے تھے کہ ہم نے صحافت اور انشاء پردازی آپ سے سیکھی تھی۔صحافت سے آپ کی دلچسپی ہمیشہ قائم رہی اگر چہ غیر معمولی مصروفیات کی وجہ سے آپ عملاً ادبی مضامین لکھنے کے لئے زیادہ وقت نہ نکال سکتے تھے تا ہم تعلیم الاسلام کالج کی اردو کا نفرنس میں آپ نے ادب اردو کے متعلق ایک بلند پایہ مقالہ پیش فرمایا۔اردو سے لگاؤ کی وجہ سے آپ کے زمانہ میں آپ کی تحریک پر اندرون و بیرون ملک ہزاروں خاندان اپنی مادری زبان کی بجائے اردو بولنے لگے اور دنیا بھر میں اردو کی خدمت کرنے والوں میں احمدیوں کا حصہ بہت نمایاں رہا۔آپ کی غیر معمولی خطیبانہ صلاحیتوں کے ذکر کے بغیر آپ کا تعارف مکمل نہیں ہوسکتا۔نوجوانی میں ہی آپ کی تقاریر