سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 5 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 5

5 تھیں اور خادم نوازی بھی یہاں تک کہ آپ اگر کچھ کھاتے یا کھلاتے تھے تو ڈرائیور کے ساتھ بیٹھنے والے کو ( جو بالعموم حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب ہوتے تھے ) وہ چیز ڈرائیور کے منہ میں ڈالنے کے لئے بھی عنایت فرماتے۔ایک وقت میں ایک سے زیادہ سیکرٹریوں کو ہدایات دینے اور خطوط کے جواب لکھوانے کے مواقع بھی پیش آئے۔آپ کی بیماری میں آپ کے ماہر معالجین کی رائے تھی کہ آپ نے زندگی بھر ایک آدمی کا نہیں بلکہ کئی کئی آدمیوں کے برابر کام کیا ہے۔ہنگامی حالات اور ضروری جماعتی کاموں کے دوران تو یوں لگتا تھا کہ شاید آپ آرام کرتے ہی نہیں ہیں۔آپ کی ہدایت کے مطابق کام ختم کر کے فوری رپورٹ دینا ضروری تھا اور رپورٹ دینے والے اس امر پر حیرت زدہ رہ جاتے تھے کہ دن رات کے کسی بھی حصہ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر رپورٹ پیش کی جاتی تو یوں لگتا تھا کہ آپ اس کا انتظار ہی کر رہے تھے اور آپ کے چہرے سے سنتی یا تھکان کے کوئی آثار نظر نہ آتے تھے۔کئی دفعہ ایسا بھی ہوا کہ آپ نے بے وقت رپورٹ وصول کر کے متعلقہ کارکن کے چہرے پر مسلسل کام کی وجہ سے تھکان کے آثار دیکھے تو اس کو آرام کرنے کی تاکید کے ساتھ اس کی خبر گیری اور دیکھ بھال کا بھی انتظام فرمایا۔اگر آپ کے دفتر میں کسی غیر معمولی مصروفیت کی وجہ سے بزرگان سلسلہ یا دوسرے کارکنوں کو دیر تک کام کرنا پڑتا تو آپ تھوڑے تھوڑے وقفہ سے ان کے لئے کھانے پینے کی کوئی چیز بھجوا دیتے بلکہ بعض اوقات خود چائے وغیرہ لا کر پلاتے اور کوئی دلچسپ بات سنا کر تھکن دور کرنے کی کوشش فرماتے۔آپ کی یاد داشت بھی غیر معمولی تھی۔آپ کی آخری بیماری کے دوران لاہور کے ایک غیر از جماعت طبیب اپنے ایک دوست کے ہمراہ حضور کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے تو آپ نے انہیں دیکھتے ہی فرمایا کہ دیر کی بات ہے قادیان میں ایک دفعہ کسی مریض کو دیکھنے کے لئے آپ کو بلایا تھا۔طبیب صاحب کو یہ بات یاد نہ تھی اور انہیں حافظہ پر زور دیکر یہ برسوں پرانی بات یاد آئی۔ملاقات کے دوران بعض اوقات یہ دلچسپ صورت بھی پیش آتی کہ ملاقات کروانے والے سیکرٹری یا متعلقہ جماعت کے صدر وغیرہ کسی ملاقاتی کا تعارف کرواتے تو آپ ان کی تصحیح فرماتے اور بتاتے کہ یہ تو فلاں صاحب ہیں مجھے ایک عرصہ قبل مل چکے ہیں۔آپ نے کئی مواقع پر فرمایا کہ قادیان اور جماعت کے دوستوں کی نام یہ نام جتنی لمبی فہرست میں تیار کر سکتا ہوں اور کوئی نہیں کر سکتا اور کئی دفعہ حسب ضرورت اس کا تجربہ بھی ہوتارہتا تھا۔اپنے ہاتھ سے کام کرنے کو بھی پسند فرماتے تھے ایک دفعہ آپ نے اپنے بچوں میں سے کسی کو