سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 527 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 527

۵۲۷ تمام مبلغ جو ایک سال تک غیر ملک میں کام کر آئے ہوں اور بعد میں سلسلہ کی طرف سے ان پر کوئی الزام نہ آیا ہو۔اسی طرح ایسے (مربی) جنہوں نے پاکستان کے کسی ضلع یا صوبہ میں رئیس التبلیغ کے طور پر کم سے کم ایک سال کام کیا ہو۔" اس انتخاب کی اطلاع کے متعلق طریق کار کی وضاحت کرتے ہوئے حضور نے فرمایا۔سیکرٹری شوری تمام ملک میں اطلاع دے دے کہ فورا پہنچ جاؤ اس کے بعد جو نہ پہنچے اس کا اپنا قصور ہو گا اس کی غیر حاضری خلافت کے انتخاب پر اثر انداز نہ ہوگی۔" اس مجلس انتخاب کی کارروائی کو قطعی قرار دیتے ہوئے حضور نے فرمایا۔” یہ سب لوگ مل کر جو فیصلہ کریں گے وہ تمام جماعت کے لئے قابل قبول ہو گا اور جماعت میں سے جو شخص اس کی مخالفت کرے گاوہ باغی ہو گا۔" اس مقررہ طریق پر منتخب ہونے والے خلیفہ کو خدائی تائید و نصرت اور کامیابی کی بشارت دیتے ہوئے حضور نے فرمایا۔" مقررہ طریق کے مطابق جو بھی خلیفہ چنا جائے میں اس کو ابھی سے بشارت دیتا ہوں کہ اگر اس قانون کے ماتحت وہ چنا جائے گا تو اللہ تعالٰی اس کے ساتھ ہو گا اور جو بھی اس کے مقابل میں کھڑا ہو گا وہ بڑا ہو یا چھوٹا ذلیل کیا جائے گا اور تباہ کیا جائے میں یہ بھی شرط کرتا ہوں کہ جو بھی خلیفہ چنا جائے وہ کھڑے ہو کر یہ قسم کھائے کہ میں خلافت احمدیہ پر ایمان رکھتا ہوں اور میں خلافت احمدیہ کو قیامت تک جاری رکھنے کے لئے پوری کوشش کروں گا اور اسلام کی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے کوشش کرتا رہوں گا اور میں ہر غریب اور امیر آدمی کے حقوق کا خیال رکھوں گا اور اگر میں بدنیتی سے کہہ رہا ہوں یا اگر میں دانستہ ایسا کرنے سے کو تاہی کروں تو خدا کی مجھ پر لعنت ہو۔جب وہ یہ قسم کھائے گا تو پھر اس کی بیعت کی جائے گی اس سے پہلے نہیں کی جائے گی۔اس طرح منتخب کرنے والی جماعت میں سے ہر شخص حلفیہ اعلان کرے کہ میں خلافت احمدیہ کا قائل ہوں اور کسی ایسے شخص کو روٹ نہیں دوں گا جو جماعت مبائعین میں سے خارج ہو یا اس کا تعلق غیر مبالعین یا غیر احمدیوں سے ثابت ہو۔۔۔۔۔۔۔حضور نے اپنے اس خطاب میں بزرگان امت کے طریق کار اور اقوال کو پیش کر کے خلافت