سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 145 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 145

۱۴۵ شامیوں کے ملک پر حکومت کریں اور نہ ہی فرانسیسیوں کا حق ہے کہ وہ ملک پر جبراً الفضل ۲۱۔نومبر ۱۹۲۵ء صفحه ۸) قبضہ رکھیں۔" ۱۹۳۵ء میں سعودی حکومت نے ایک انگریز کمپنی کے ساتھ کان کنی کا معاہدہ کیا۔سعودی حکومت اس زمانہ میں زیادہ مالدار نہیں تھی۔(سیال سونے کی دریافت بہت بعد کی بات ہے) ہندوستان میں علماء اس کی مخالفت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے تھے۔اس معاہدہ کی وجہ سے مخالف علماء کو پروپیگنڈہ کا ایک اور موقع مل گیا اور انہوں نے سعودی حکومت کے خلاف یہاں کے پریس میں ایک طوفان کھڑا کر دیا۔حضرت فضل عمر نے اس معاہدہ کے متعلق اپنی متوازن رائے دیتے ہوئے فرمایا کہ اس میں بعض امور مزید احتیاط اور غور و فکر کے متقاضی تھے اور ان سے نقصان کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔تاہم اسلامی شعائر سے گہری دلچسپی اور ہمدردی کی وجہ سے آپ نے جو مؤقف اختیار فرمایا اس میں ایک ماہر سیاستدان کی فراست و دور اندیشی کے ساتھ ساتھ ایک خدا پرست کا جذبہ صادق بھی پایا جاتا تھا۔آپ نے فرمایا :- ابھی ایک عہد نامہ ایک انگریز کمپنی اور ابن سعود کے درمیان ہوا ہے۔سلطان ابن سعود ایک سمجھ دار بادشاہ ہیں مگر یوجہ اس کے کہ وہ یورپین تاریخ سے اتنی واقفیت نہیں رکھتے وہ یورپین اصطلاحات کو صحیح طور پر نہیں سمجھتے ایک دفعہ پہلے جب وہ اٹلی سے معاہدہ کرنے لگے تو ایک شخص کو جو ان کے ملنے والوں میں سے تھے میں نے کہا کہ اگر ہو سکے تو میری طرف سے سلطان ابن سعود کو یہ پیغام پہنچا دینا کہ معاہدہ کرتے وقت بہت احتیاط سے کام لیں۔یورپین اقوام کی عادت ہے کہ وہ الفاظ نہایت نرم اختیار کرتی ہیں مگر ان کے مطالب نہایت سخت ہوتے ہیں اب وہ معاہدہ جو انگریزوں سے ہوا شائع ہوا ہے اور اس کے خلاف بعض ہندوستانی اخبارات مضامین لکھ رہے ہیں۔میں نے وہ معاہدہ پڑھا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس میں بعض غلطیاں ہو گئی ہیں اور اس۔معاہدہ کی شرائط کی رو سے بعض قوموں پر بعض بیرونی حکومتیں یقینا عرب میں دخل دے سکتی ہیں۔اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ اس کو پڑھ کر میرے دل کو سخت رنج پہنچا حالا نکہ انگریزوں سے ہمارا تعاون ہے۔۔۔پھر بھی انگریز ہوں یا کوئی اور حکومت عرب کے معاملہ میں ہم کسی کا لحاظ نہیں کر سکتے۔اس معاہدہ میں ایسی احتیاطیں کی جاسکتی تھیں کہ جن کے بعد عرب کے لئے کسی قسم کا کوئی خطرہ باقی نہ رہتا۔مگر بوجہ اس کے کہ سلطان