سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 82 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 82

مسجد فضل لندن حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے سفر یورپ کا مقصد تو ویمبلے کا نفرنس میں شرکت اور اس کانفرنس میں اسلامی نقطہ نظر کا بیان اور اشاعت و تبلیغ تھا جو نمدا تعالیٰ کے فضل سے احسن رنگ میں پورا ہوا اس کا کسی قدر ذکر ان صفحات میں ہو رہا ہے۔۱۹ اکتوبر ہ کی تاریخ کو اس سفر کے یادگار دن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔جب حضور نے اپنی اور دنیا بھر میں پھیلی ہوئی جماعت کے ہزاروں افراد کی دلی دُعاؤں اور نیک خواہشات کے مطابق خدا تعالیٰ کے فضل سے مسجد فضل لندن کی بنیاد رکھی۔یہ امر محتاج بیان نہیں کہ لندن کو مرکز تثلیث کی حیثیت حاصل ہے حضرت میر محمد اسماعیل صاحب نے اپنی تالیف تواریخ مسجد فضل “ میں لندن کی اس حیثیت کو بیان کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ : "خدا کی شان ہمارے مبلغ بھی گئے تو کس ملک اور قوم کی طرف دیکھ کر حیرت ہوتی ہے یورپ اور پھر یورپ میں انگلستان اور انگلستان میں لندن جہاں وہ لوگ رہتے ہیں جو اپنے آپ کو دنیا و مافیہا سے بالا تر سمجھتے ہیں۔جن کے خیالات اور دماغی کیفیات کو آپ ٹولیں گے تو محسوس کریں گے کہ ان کے خمار کو اتارنا کسی انسانی عقل اور کوشش کا کام نہیں۔فتوحات کا نشہ عیش و عشرت کا نشہ - آزادی کا نشہ فلسفہ اور سائنس کا نشہ علم و عقل کا نشہ۔دنیا کے استاد ہونے کا نشہ پولیٹیکل چالبازی کا نشہ بحری طاقت کا نشہ۔بڑی سلطنت کا نشہ ہوائی قوت کا نشہ فیشن کا نشہ جشن وصورت کا نشہ گور سے رنگا نشہ لامذہبی دہریت اور شریعت سے (آزاد) ہونے کا نشہ - عالم پر فرمانروائی کانشہ غرض تمام دنیوی لذات کے نشے ان کے رگ رگ میں سرایت کر گئے ہیں اور اس طرح سرایت کر گتے ہیں کہ ان کا اتارنا سوائے کسی ایسے تریاق کے ممکن ہی نہیں جو خدا کی طرف سے نازل کیا گیا ہو۔ا تواریخ مسجد فضل لندن صدا مسجد فنڈ اور جماعت کا جذبہ قربانی : حضور نے اس مرکز تثلیث میں اپنے مبارک ہاتھوں سے مرکز توحید یعنی مسجد کی بنیاد رکھ کر اس دي