سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 185 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 185

۱۸۵ حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ خود اتحادی بھی یہی خیال کیا کرتے تھے کہ جرمنی ہالینڈ اور بیلجیم کے راستہ سے حملہ آور نہیں ہو گا ورنہ انہیں چاہتے تھا کہ ان کے سامنے بھی میجنیو لائن (MAGINOT LINE) بناتے مگر فرانس نے بیلجیم کی حد تک میجنیو لائن بنا کر اُسے چھوڑ دیا اور یہ سمجھ لیا کہ ایک دفعہ تو جرمنی بیلجیم کی راہ سے حملہ آور ہو چکا ہے مگر آئندہ اس راہ سے نہیں آئے گا۔۔جب جرمنی نے عملی طور پر اس راستہ سے حملہ کر دیا تو گو یہ اس حملہ کو روکنے کے لیے تیار نہ تھے ان کے پاس ابھی سامان بھی مکمل نہ تھا لیکن تمام دنیا میں چونکہ شور پڑا ہوا تھا کہ برطانیہ اور فرانس چھوٹی چھوٹی قوموں کو لڑائی کے لیے اُبھار تو دیتے ہیں مگر خود ان کی کوئی مدد نہیں کرتے۔انہوں نے سمجھا اس وقت نہیں فوری طور پر ہالینڈ اور بیلجیم کی مد کرنی چاہیئے اور اس اعتراض کو دُور کرنا چاہتے جو تمام دنیا میں ہم پر کیا جاتا ہے کہ ہم وعدہ تو کر دیتے ہیں مگر عملی رنگ میں کوئی مدد نہیں کرتے حالانکہ اگر کبھی بدنامی سے بے پرواہ ہونے کا کوئی وقت ہوسکتا تھا تو یہی وقت تھا اور برطانیہ اور فرانس کا فرض تھا کہ وہ اس اعتراض کی ذرہ بھر بھی پرواہ نہ کرتے اور اپنی جگہ سے ایک انچ بھی نہ ہٹتے جب تک تیار نہ ہو جاتے مگر وہ اس وقت ایک رو میں بہہ گئے اور انہوں نے کہا لوگ ہم پر اعتراض کرتے ہیں کہ ایسے سینیا پر حملہ ہوا مگر تم نے کوئی مدد نہ کی۔البانیہ پر حملہ ہوا۔۔۔۔---- آسٹریا پر - فن لینڈ ہر چیکوسلواکیہ پر پولینڈ پر ---- ڈنمارک پر حملہ ہوا مگر تم نے کوئی مرد نہ کی گویا ایسے سینیا - البانیہ - آسٹریا فن لینڈ - چیکوسلواکیہ۔پولینڈ اور ڈنمارک کی سات مثالیں ان کے سامنے موجود تھیں اور لوگوں کے یہ اعتراضات بھی ان کے سامنے تھے کہ ان تمام ممالک پر حملے ہوئے مگر اتحادیوں نے ان کی کوئی مدد نہ کی۔نتیجہ یہ ہوا کہ جب ناروے۔ہالینڈ اور بیلجیم پر حملہ ہوا تو انہوں نے سمجھا اگر اب بھی ہماری فوجیں ان کی مدد کو نہ پہنچیں تو یہ اعتراض اور بھی پختہ ہو جائے گا چنانچہ انہوں نے اس اعتراض سے گھبرا کر اپنی فوجیں آگے کی طرف دھکیل دیں جس کے نتیجہ میں ان کے شمالی مورچے بالکل خالی ہو گئے اس کے ساتھ ہی جس جرنیل کو انہوں نے بیلجیم کی سرحد پر بھیجا اس سے ایک خطرناک نادانی یہ ہوئی کہ اس نے دریا کے پل نہ اُڑائے حالانکہ قاعدہ یہ ہوتا ہے