سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 381
Fai کشمیر تحریک جدید، جس کے بارہ میں حضور نے مستورات کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا، کہ عور میں بھی اپنے آپ کو تخریب جدید کی والنٹیئرز سمجھیں۔اسی طرح ملکی انتخابات اور تقسیم ملک کے وقت کے فسادات میں مصیبت زدگان کی امداد کے سلسلہ میں بجنہ اماءاللہ نے نمایاں خدمات انجام دیں۔خدمت اسلام کی خاطر تحریک وقت زندگی میں بھی مستورات نے اپنے حالات اور دائرہ عمل کے مطابق پُر جوش حصہ لیا۔جماعتی نظام کے تابع مستورات کی تعلیم کے لئے جو ادارے قائم کئے گئے اُن کے علاوہ خالصہ لجنہ اماءاللہ کے سپرد یہ کام کیا گیا تھا کہ ہر تعلیم یافتہ عورت کم از کم ایک آن پڑھ عورت کو لکھنا پڑھنا سکھا دے۔چنانچہ وقتاً فوقتاً لجنہ اس اہم تحریک کی طرف توجہ دیتی رہی۔جس کے نتائج خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت خوشکن اور حوصلہ افزاء ہیں (۵) ۱۹۲۶ء سے پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر عورتیں اپنا الگ جلسہ نہیں کرتی تھیں۔لیکن حضور کے ارشاد کے مطابق انسی سال سے عورتیں اپنا الگ طلبہ سالانہ کرنے لگیں۔جس سے عورتوں کو اپنے مسائل پر سوچنے اور تقریریں کرنے کے بہترین مواقع ملے۔اس کے علاوہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی خود بھی عورتوں کے جلسہ میں ایک تقریر ضرور فرمائے۔جس میں عورتوں کے دینی، تمدنی ، معاشرتی مسائل زیر بحث لائے۔اور عورتوں کو موقع ملتا کہ وہ اپنے حقوق وفرائفن کو سمجھیں اور اس طرح زندگی کی مشکلات پہ قابو پانے کی جدوجہد میں صنف نازک کی بہترین راہ نمائی کرسکیں۔" (4) گھر لو دستکاری کے فروغ کی غرض سے جلسہ سالانہ کے موقع پر زنانہ دستکاری نمائش بھی لگائی جاتی ہے جس میں مختلف مقامات کی بجنات بڑے شوق سے بڑھ چڑھ کر حمتہ لیتی ہیں اور اپنی مساعی سے تیار کردہ اشیاء مقابلہ کے لئے رکھتی ہیں۔اور اس طرح اسے فنی معلومات کے تبادلے کا بہترین ذریعہ بنانے کی پوری پوری کوشش کی جاتی ہے۔علاوہ ازیں کچھ عرصہ سے لجنہ کے شعبہ دستکاری کے زیر نگرانی ایک انڈسٹریل سکول بھی جاری کیا گیا ہے جو بڑی کامیابی سے چل رہا ہے۔اسی طرح دوسر مقامات کی بعض بجنات نے بھی انڈسٹریل ہوم جاری کر رکھتے ہیں۔(6) جلسہ سالانہ کے علاوہ لجنہ اماء اللہ ہر سال اپنا تین روزہ سالانہ اجتماع بھی منعقد کر تی ہے جس نے اب بجنہ اماء اللہ کی سرگرمیوں کے ایک بہت بڑے مظہر کی صورت