سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 380 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 380

کے احاطہ میں مستورات کا سالانہ اجتماع اور جلسہ سالانہ ہوتا ہے۔بعورتوں کی اس تعمیری ترقی پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے سید نا حضرت امیرالمؤمنین خلیفۃ المسیح الثانی نے ایک مجلس مشاورت کے موقع پر فرمایا :- اس وقت ہم نجنہ اماء اللہ کی مہربانی سے ان کے ہال میں بیٹھے ہیں۔گویا مجلس شوری کا اجلاس جو بیاں ہو رہا ہے اس کے لئے م عورتوں کے ممنونِ احسان ہیں۔میں نے کئی دفعہ کہا ہے کہ عورتیں، مردوں سے چندوں کے معاملہ میں پیش پیش ہیں۔اور ان میں بیداری پائی جاتی ہے۔میں نے ایک دفعہ مردوں کو طعنہ دیا تو ایک دوست نے کہا کہ عور نہیں آخر ہم سے ہی سے کر دیتی ہیں۔میں نے کہا عورتیں پھر بھی ہمت والی ہیں۔تمہارے پاس روپیہ ہوتا ہے لیکن تم دیتے نہیں ان کے پاس روپیہ نہیں ہوتا پھر بھی وہ تم سے لے کر دے دیتی ہیں۔یہ کیا ہی شاندار عمارت ہے جو عورتوں نے بنائی ہے۔یہ ہال میرے مشورہ سے بنا ہے۔اور عمارت کو اس طرفہ سے بنایا گیا ہے ، کہ ضرورت پڑے تو اسے وسیع کر لیا جائے یہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۶ مثلا) (۲) لجنہ اماء اللہ کی سرپرستی میں ۱۹۲۶ء سے ایک ماہنامہ مصباح با قاعدگی سے شائع ہو رہا ہے جو احمدی مستورات کا بین الاقوامی رسالہ ہے۔(۳) عورتوں میں شوق مطالعہ اور ان کی دینی اور دنیوی معلومات میں اضافہ کے لئے لجنہ اماء اللہ نے شہ سے ایک لائبریری قائم کی ہوئی ہے۔جس کا نام لجنہ کی پہلی سیکرٹری جنرل اور حضور کی حرم دوم سیدہ امتہ الحمی کی یادگار کی بنا پر اُمتہ الحی لائبریری" رکھا گیا ہے۔یہ مرکز کتب دن بدن رو بہ ترقی ہے۔اور بڑی خوش اسلوبی سے اپنے مقصد قیام کو پورا کر رہا ہے۔(۴) مجنہ اماء اللہ کی سرکردگی میں جماعت کی مستورات تمام دینی اور قومی خدمات میں مردوں کے ساتھ ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔مثلاً تحریک یہ لیتی ہیں۔مثلاً تحریک سیرت النبی - تحریک