سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 305 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 305

۳۰۵ اس سکیم کی تکمیل کے لئے جن اصحاب نے خاص طور پر آپ کی آواز پر لبیک کہا، اُن میں سے مولوی سید سرور شاه صاحب ، مولوی غلام رسول صاحب را جیکی نه بیضه سید صادق حسین صاحب اٹاوہ میر قاسم علی صاحب چوہدری عبداللہ خان صاحب دانه نیکان ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب میاں نور الدین صاحب تاجر تارین۔بابو عبد الحمید صاحب آڈیٹر اور میاں محمد شریف صاحب پلیڈر چیف کورٹ ' قابل ذکر ہیں۔اس سلسلہ میں حضرت صاحبزادہ صاحب نے جماعت کو جھنجھوڑتے ہوئے لکھا :- با میں حیران ہوں کہ میں سوتوں کو جگانے اور جاگتوں کو ہوشیار کرنے کے لئے کونسی راہ اختیار کروں۔میں ششدر ہوں کہ تمہارے دلوں میں کیس طرح وہ آگ لگا دوں جو میرے دل میں لگ رہی ہے۔لکڑیوں کو جلانے کے لئے دیا سلائیاں ہیں۔بڑے بڑے جنگل ایک دیا سلائی سے جل سکتے ہیں۔مگر دلوں کو گرم کرنے کے لئے دنیا نے کوئی سامان ایجاد نہیں کیا جس سے کام لے کر میں تمہارے دلوں میں حرارت پیدا کر دوں۔دلوں کا پھیرنا خدا تعالیٰ کے ہی اختیار میں ہے اور اسی سے دُعا کر کے میں نے یہ کم پیش کی ہے۔اور اُسی کے حضور میں اب گرتا ہوں کہ وہ میری آواز کو موثر بناتے اور پاک دلوں میں اس کے لئے قبولیت پیدا کر سے بالے O له الفضل ۲۱ جنوری مادر