سوانح فضل عمر (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 216 of 367

سوانح فضل عمر (جلد اوّل) — Page 216

۲۱۶ حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ ان دنوں سخت بیمار اور صاحب فراش تھے۔یہ آپ کی آخری بیماری تھی اور قرب وصال کے آثار بہت نمایاں ہو چکے تھے چنانچہ اس خط کی اشاعت کے چند ماہ بعد ہی آپ اس عالم گزران سے کوچ کر کے جان آفرین کے حضور حاضر ہو گئے۔اس وقت انکار خلافت کا فتنہ کس طرح اپنے عروج کو پہنچا اس کا ذکر بعد میں اپنے محل پر کیا جائیگا۔فی الحال ہمیں کچھ دیر کے لئے اس ذکر کونج کرنے کی اجازت دیجئے تاکہ ہم اس دور میں حضرت صاحبزادہ صاحب کی دیگر علمی اور دینی خدمات اور دوسری متفرق مصروفیات کا کچھ ذکر کر سکیں۔