سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 312
سيرة النبي علي 312 جلد 4 صلى الله کا ہو خدا تعالیٰ اُس کا ہو جاتا ہے اسی طرح جو خدا تعالیٰ کا ہو جائے محمد رسول اللہ خود بخود اس کے ہو جاتے ہیں۔اسی طرح جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا صلى الله ہو جائے خدا تعالیٰ اُس کا ہو جاتا ہے اور جو خدا کا ہو جائے حضرت مسیح موعود علیہ السلا اس کے ہو جاتے ہیں۔پس اگر جسمانی طور پر محمد ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہم صلى الله صلى الله سے جدا ہو جائیں تو ہمارا خدا تو ہم سے جدا نہیں تم اگر خدا کے ہو جاؤ تو محمد عے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود بخود تمہارے ہو جائیں گے۔پس اے بعد میں آنے والو! گھبراؤ نہیں کہ خدا تعالیٰ نے ترقیات کے رستے تمہارے لئے بند نہیں کئے۔ایک بزرگ لکھتے ہیں کہ احادیث پڑھتے وقت میرے دل میں یہ خیال آیا کرتا تھا کہ کیا خوش قسمت تھے وہ لوگ جنہوں نے محمد ﷺ کی زبان مبارک سے کلمات سنے اور لوگوں تک پہنچائے۔یہ حسرت میرے دل میں بڑھتی گئی یہاں تک کہ ایک شب خواب میں آنحضرت عم تشریف لائے اور فرمایا بخاری لاؤ اور اس میں سے ایک حدیث خود مجھے پڑھائی اور پھر فرمایا کہ اب یہ براہ راست تم لوگوں کو ہماری طرف سے سنا سکتے ہو۔پس اگر حقیقی محبت پیدا ہو جائے تو خدا تعالیٰ پر کیا مشکل ہے کہ محمد ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو روحانی طور پر تم سے ملا دے اور اس طرح ان کے صحابہؓ میں داخل کر دے لیکن اس کیلئے شرط یہ ہے کہ تم خودی اور خود پسندی ، سستی ،غفلت اور دین سے بے اعتنائی ترک کر دو۔“ 66 الفضل 16 جنوری 1937 ء ) :1 مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين صفحه 790 ،791 حدیث نمبر 4615 تا 4617 مطبوعہ ریاض 2000 ، الطبعة الثانية :2 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانى رجوع الناس بنداء العباس والانتصار بعد الهزيمة صفحه 1240 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى