سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 238 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 238

سيرة النبي علي 238 جلد 4 وو۔صبر کی نصیحت اور انداز تربیت حضرت مصلح موعود نے 27 مارچ 1936 ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا :۔رسول کریم ﷺ کے پاس ایک دفعہ صحابہ نے شکایت کی کہ يَا رَسُولَ اللَّهِ! ہم پر کفار کی طرف سے پیہم مظالم ہونے لگ گئے ہیں آپ ان کیلئے بددعا کریں۔رسول کریم ﷺ نے جواب دیا کہ تم سے پہلے لوگوں کو اس سے بہت زیادہ تکلیفیں پہنچیں، وہ سر سے لے کر پیر تک آروں سے چیر دیئے گئے مگر انہوں نے اُف نہ کی۔صلى الله تم بھی صبر کرو اور ان تکلیفوں سے نہ گھبراؤ 1۔پس صحابہؓ کو رسول کریم ﷺ یہ کہہ سکتے تھے کہ انہوں نے وہ تکلیفیں برداشت نہیں کیں جو پہلی امتوں نے برداشت کیں تو ہماری جماعت نے تو ابھی صحابہ جیسی قربانیاں بھی نہیں کیں پھر ہم کیوں گھبرا جائیں۔“ ( الفضل 14 اپریل 1936 ء ) 1: بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة فى الاسلام صفحہ 606 حدیث نمبر 3612 مطبوعہ رياض 1999 الطبعة الثانية