سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 239 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 239

سيرة النبي علي 239 جلد 4 رسول کریم اللہ کی محنت ہائے شاقہ کی اور معمور الاوقاتی حضرت مصلح موعود 24 اپریل 1936 ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں :۔” میں نے متواتر جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ ستی اور غفلت بہت بڑی لعنت ہے اور ہمیں اس لعنت کو بہت جلد اپنے آپ سے دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اگر ہم اس کو دور نہیں کر سکتے تو ہمیں کم از کم اپنی اولادوں سے تو اس کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ڈاکٹروں نے اس بات پر بخشیں کی ہیں کہ ایشیائی لوگ سست کیوں ہوتے ہیں۔بعض کا خیال ہے کہ چونکہ ایشیا میں ملیریا زیادہ ہوتا ہے اس لئے ملیریا کی وجہ سے ایشیا والے ستی کا شکار رہتے ہیں۔لیکن میں سمجھتا ہوں یہ بات غلط ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ملیر یاستی پیدا کرتا ہے اور جب ملیریا کا انسانی جسم پر اثر ہونے لگے تو بخار چڑھنے سے کئی دن پہلے ہی انسان کا کام کرنے کو جی نہیں چاہتا اور پھر بخار کی حالت میں بھی جمائیاں آتی ہیں ، اعضاء شکنی ہوتی ہے اور پژمردگی سی چھائی رہتی ہے۔پس یہ صحیح ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایشیا میں ملیریا نہایت سخت ہوتا ہے لیکن اسی ایشیا میں وہ لوگ بھی ہوئے ہیں جنہوں نے دنیا میں اتنے مہتم بالشان اور حیرت انگیز کام کئے ہیں کہ دنیا ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔چنانچہ اسی ایشیا صلى الله میں رسول کریم ﷺے ہوئے ہیں جن کی زندگی پر جب اس لحاظ سے غور کیا جائے کہ وہ کیسی محنتی زندگی تھی تو ہمیں اس میں محنت کا ایسا اعلیٰ نمونہ نظر آتا ہے کہ اُسے دیکھ