سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 261 of 536

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 261

سيرة النبي علي 261 جلد 3 صلى الله دنیاوی تعلیم کی ضرورت واہمیت 28 دسمبر 1930ء کو جلسہ سالانہ قادیان سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے فرمایا:۔”دنیا میں بہت سے کام جو انفرادی طور پر نہیں ہو سکتے باہمی تعاون سے ہو سکتے ہیں۔ہم نے دنیا میں جو عظیم الشان کام کرنے ہیں ان کے متعلق جب تک ہم ہر رنگ میں جماعت کی نگرانی نہ کریں وہ صحیح طور پر سرانجام نہیں دیے جا سکتے۔رسول کریم نے ان قیدیوں کا جو جنگ بدر میں گرفتار ہو کر آئے تھے یہ فدیہ مقرر فرمایا تھا کہ مسلمانوں کے بچوں کو تعلیم دیں 1۔وہ لوگ کوئی دینی تعلیم نہ دے سکتے تھے بلکہ صرف مروجہ علوم ہی سکھا سکتے تھے مگر رسول کریم ﷺ نے اس کا بھی انتظام فرمایا اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیوی تعلیم بھی ضروری سمجھی۔ہمیں بھی دین کے ساتھ جماعت کی دنیوی ترقی کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ہاں دین کو دنیا پر مقدم کرنا چاہئے اور جہاں دنیا 66 دین میں روک ثابت ہو وہاں اسے ترک کر دینا چاہئے۔“ (فضائل القرآن نمبر 3 صفحہ 131 ناشر الشركة الاسلامیہ ربوہ 1963ء) 1 مسند احمد بن حنبل صفحه 193 حدیث نمبر 2216 مطبوعہ لبنان 2004 ء