سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 170 of 536

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 170

سيرة النبي علي 170 جلد 3 روحانی مُردوں نے اپنے اندر ایک نئی روح ، سوئے ہوؤں نے تمازت آفتاب، بیماروں نے صحت کے آثار اور کمزوروں نے ایک طاقت کی لہر اپنے اندر محسوس کرنی شروع کی ، دنیا کا نقشہ ہی بدل گیا۔جہاں ظلم اور تعدی کی حکومت تھی وہاں عدل اور انصاف کا دور دورہ ہو گیا۔جہاں جہالت کے بادل چھا رہے تھے وہاں علم کا سورج چمکنے لگا۔جہاں برودت اور جمود جسے بیٹھے تھے وہاں امن اور سعی کی گرم بازاری ہو گئی۔نسل انسانی نے سانس لیا، کروٹ بدلی اور اٹھ کر کھڑی ہو گئی۔اس معجزانہ تغیر پر نظر ڈالی جو محمد رسول اللہ علیہ کی بے نفس جد و جہد نے پیدا کر دیا تھا اور بے اختیار ہو کر چلا اٹھی کہ بے شک تو نبی ہے بلکہ نبیوں کا سردار۔اَللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلى ال مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ وَ اخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ۔خاکسار مرزا محمود احمد ( الفضل 31 مئی 1929ء) 1: الكهف: 110 2: البقرة: 130