سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 65 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 65

سيرة النبي الله 65 جلد 2 رسول کریم ﷺ اور عہد کی پابندی حضرت مصلح موعود کا ایک مضمون جو کہ ریویو آف ریلیجنز مئی 1920 ء میں الله شائع ہوا اس میں آپ نے معاہدات کی پابندی کے بارہ میں رسول کریم ﷺ کے الله طرز عمل کے بارہ میں تحریر فرمایا :۔اب میں رسول کریم ﷺ کے فیصلوں اور تشریحات سے اور صحابہ کے طریق عمل سے ثابت کرتا ہوں کہ ان آیات کا اُس وقت بھی یہی مطلب سمجھا گیا تھا جو میں نے بیان کیا ہے۔چنانچہ امام ابو جعفر طحاوی اپنی کتاب شرح معانی الآثار میں لکھتے ہیں کہ اِنَّ النَّب ال الله أتِيَ بِرَجُلٍ مِّنَ الْمُسْلِمِينَ قَدْ قَتَلَ مُعَاهِدًا مِّنْ أَهْل الذِمَّةِ فَاَمَرَ بهِ فَضُرِبَ عُنُقُهُ وَقَالَ أَنَا أَوْلى مَنْ وَفِي بذمته 1 - یعنی رسول کریم ﷺ کے پاس ایک مسلمان لا یا گیا جس نے ایک کا فرکو جو اسلامی حکومت کی رعایا تھا قتل کر دیا تھا۔آپ نے اس کے قتل کئے جانے کا حکم دیا اور فرمایا کہ میں عہد پورا کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ عہد کی نگہداشت رکھنے والا ہوں۔ریویو آف ریلیجنز مئی 1920 ءصفحہ 184 ) 1 شرح معانی الآثار جلد 2 باب المؤمن يقتل الكافر متعمدا صفحه 107 مطبوعہ ملتان 1987ء