سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 57 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 57

سيرة النبي عمال 57 جلد 2 کی ہتک کرنے والا ہے؟ ہرگز نہیں۔بلکہ ایسے نبی تو جتنے بھی آئیں ان کے آنے سے صلى الله رسول کریم ﷺ کی فضیلت ظاہر ہوگی۔پھر ایک حدیث میں آتا ہے لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيَّيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا الْبَاعِي 4 کہ اگر موسیٰ اور عیسی زندہ ہوتے تو ان کے لئے سوائے اس کے چارہ نہ ہوتا کہ میری اتباع کرتے۔اس حدیث کے متعلق عیسائی اور یہودی کہہ سکتے ہیں کہ یونہی بیٹھے بیٹھے دعوی کر دیا اس کا کیا ثبوت ہے کہ اگر عیسی اور موسی زندہ ہوتے تو ان کی اتباع کرتے۔اور مسلمانوں کا فرض ہے کہ اس کا جواب دیں اور وہ جواب یہی ہے کہ خدا تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کی امت سے ایک انسان کو کھڑا کر کے اس کا نام موسی اور عیسی رکھ دیا اور وہ آپ کا غلام کہلایا۔اس نے آکر چیلنج دیا کہ آؤ جو کچھ موسی اور عیسی کو دیا گیا تھا وہ مجھ میں دیکھ لو۔لیکن یہ کوئی میری فضیلت نہیں بلکہ رسول کریم ﷺ کی فضیلت ہے کیونکہ جو کچھ مجھے ملا ہے وہ آپ ہی کے طفیل اور آپ ہی کی وجہ سے ملا ہے۔پس اس صلى الله طرح حضرت مرزا صاحب نے رسول کریم ع کی عظمت ظاہر کی ہے۔آخری نبی کا مطلب اب رہا یہ کہ رسول کریم ہو تو آخری نبی تھے اس کے ہے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ آخری کے یہ معنی نہیں کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا بلکہ یہ ہیں کہ آپ جیسا کوئی نبی نہیں ہوگا جو شان ، جو رتبہ، جو درجہ آپ کو حاصل ہے وہ اور کسی کو حاصل نہیں ہو سکے گا۔اور آپ سے علیحدہ ہو کر کوئی نبی نہیں بن سکے گا جیسا کہ رسول کریم ﷺ کی دوسری حدیث اس کی تصدیق کرتی ہے۔صلى الله رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے میری مسجد آخری مسجد ہے 5 اب کیا رسول کریم ﷺ کی مسجد کے بعد دنیا میں اور مسجدیں بنائی گئیں یا نہیں ؟ اگر بنائی گئیں تو پھر اس حدیث کا کیا مطلب ہوا ؟ یہی کہ یہ مسجد میں غیر نہیں رسول کریم ع کی مسجد کے نقش کے مطابق ہی بنائی گئی ہیں۔یہی بات ہم کہتے ہیں کہ اگر ایسا نبی آئے جو رسول کریم ﷺ میں صلى الله۔