سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 468
سيرة النبي عالم سے دیکھا جائے گا۔468 جلد 2 چونکہ رسول کریم ﷺ کے حالات زندگی لوگوں نے ایسے طریق پر لکھے ہیں جو صحیح لائف لکھنے کا طریق نہ تھا۔وہ آپ کا حلیہ اور معجزات لکھتے رہے جو زمانہ گزر جانے کے بعد قصے رہ گئے اور اب صحیح حالات بیان کرنے کے لئے تیاری اور محنت کی ضرورت ہے اس لئے جس قدر جلد ہو سکے نام پیش کر دیئے جائیں تا کہ تیاری شروع کرا دی جائے۔دوسری بات یہ ہے کہ میں نے اعلان کیا تھا اس سال دس پاروں کا درس گیارہویں پارہ سے لے کر بیسویں تک جولائی کے مہینہ میں دوں گا۔پہلے دس پاروں کا درس 1922 ء میں ہو چکا ہے۔اس کے متعلق میں نے یہ اعلان کیا تھا کہ اگر پچاس آدمی باہر سے درس میں شامل ہونے کے لئے اپنے نام پیش کریں تو میں درس دینے کے متعلق اعلان کر دوں گا۔چار پانچ کی طرف سے تو درخواستیں آ بھی چکی ہیں لیکن کم از کم پچاس کی ضرورت ہے جو باہر کے ہوں۔اگر اتنے آدمی ہو گئے تو خدا کے فضل سے توفیق ملنے، صحت کے اچھے ہونے اور موافق حالات کے پیدا ہونے پر درس دینے کا اعلان کر دوں گا اس کے لئے بھی دوستوں کی جلد درخواستیں آجانی چاہئیں۔تیسری بات ریز روفنڈ ہے اس سال جو پروگرام رکھا گیا ہے اس پر بہت کچھ خرچ ہو گا۔تمام ہندوستان میں جلسہ کرنے کے لئے لوگوں کو تیار کرنے کی خاطر کم از کم سات آٹھ پوسٹروں کی ضرورت ہو گی۔اور چونکہ اس کام کے لئے ہر فرقہ اور علاقہ کے مسلمانوں کو تیار کرنا ہے اس لئے بنگالی میں بھی پوسٹر شائع کرنے کی ضرورت ہے، تامل میں بھی ، ہندی میں بھی ، مرہٹی میں بھی اور دوسرے علاقوں کی زبانوں میں بھی۔اس قسم کا پہلا پوسٹر جو تمام مسلمانوں میں اس کام کی تحریک کرنے کے لئے ضروری ہے جنوری یا زیادہ سے زیادہ فروری میں شائع ہو جانا چاہئے اور کم از کم ساٹھ ستر ہزار کی