سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 460
سيرة النبي علم 460 جلد 2 پ کے متعلق کسی کو محبت اور اخلاص نہیں پیدا ہوسکتا۔اس سال میں قصور گیا تو وہاں ایک ہندو نے مجھے سے ایسی باتیں کیں جنہیں سن کر میں شرم سے پانی پانی ہو گیا۔اس نے کہا یہ کیا بات ہے کہ محمد صاحب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جب کوئی مولوی تعریف کرتا ہے تو یہی کہتا ہے کہ آپ کی زلفیں ایسی خوبصورت تھیں، آپ کی آنکھیں ایسی رسیلی تھیں، آپ کے عارض ایسے دلکش تھے۔مذہبی تفوق کو زلفوں اور آنکھوں کی خوبصورتی سے کیا تعلق ، اس کے لئے مذہبی خوبیاں پیش کرنی چاہئیں۔بات یہ ہے که مسلمان خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صفات سے ناواقف ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پر جو حملے کئے جاتے ہیں ان کو دور کرنے کا بہترین طریق یہ ہے کہ غیر مسلموں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت کے متعلق بہترین پرو پیگنڈا کیا جائے۔میں اس کے لئے کئی تجویز میں پیش کرتا ہوں۔۔(1) رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لائف میاں بشیر احمد صاحب نے لکھنی شروع کی تھی معلوم نہیں اب انہوں نے اسے کیوں چھوڑا ہوا ہے۔اس وقت تک جو مختصر سوانح عمریاں لکھی گئی ہیں ان سے یہ بہت اعلیٰ اور عمدہ ہے۔اگر وہ اسے مکمل کریں تو کوشش کر کے اس کی بکثرت اشاعت کی جائے۔میاں بشیر احمد صاحب ہمت کریں اور اسے مکمل کر دیں۔(2) اس سال رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے متعلق دو اور کتابیں لکھی جائیں۔ایک کتاب تو ایسی ہو جس میں لڑکوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے ایسے واقعات بتائے جائیں جس سے وہ سبق حاصل کریں اور دوسری ایسی ہو جس میں لڑکیوں کے متعلق آپ کی زندگی کے سبق آموز اور نصیحت خیز واقعات ہوں۔میں نے دیکھا ہے عیسائیوں نے حضرت مسیح کی زندگی کے متعلق کئی رنگ کی