سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page viii
iv کے اس شعر کے مطابق ہے کہ ؎ بعد از خدا بعشق محمد محمرم گر کفر این بود بخدا سخت کافرم (سیرة النبی ﷺ جلد اول ص 347 ،348) ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن کو یہ سعادت حاصل ہو رہی ہے کہ سید نا حضرت مصلح موعود کی بیان فرمودہ سیرۃ النبی ﷺ کو حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے یکجائی صورت میں مرتب کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔سیرۃ النبی کا یہ مواد آپ کی جملہ کتب تحریرات ، خطابات و خطبات سے اخذ کیا گیا ہے اور ترتیب زمانی کے لحاظ سے اس کو مرتب کیا گیا ہے۔سیرة النبی بیان فرمودہ حضرت مصلح موعود پرا جیکٹ کا پس منظر یہ ہے کہ 2012ء میں امریکہ میں ایک خبیث الطبع عیسائی نکولا بیلے (Nakaula Basseley) نے قرآن کریم پر ایک فلم بنا کر اسلامی تعلیمات کو نہ صرف توڑ مروڑ کر پیش کیا بلکہ بانی اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات والا صفات پر گندے الزامات بھی لگائے۔ایسے موقع پر بیشتر عالم اسلام نے تو حسب معمول جلسے جلوس اور ہڑتالوں سے احتجاج کیا لیکن جماعت احمد یہ عالمگیر کے امام حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبات جمعہ فرمودہ 28،21 ستمبر اور 5 / اکتوبر 2012ء میں دین حق کا بھر پور دفاع فرماتے ہوئے عالمگیر جماعت احمدیہ کو توجہ دلائی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مضمون اور کتب کثرت سے دنیا میں پھیلائیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان سے دن کریں۔28 ستمبر 2012 ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور ایدہ اللہ نے ارشاد فرمایا:۔"ہمارا کام ہے کہ زیادہ سے زیادہ کوشش کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔اس کے لئے مختصر اور دنیا کو آگاہ